کراچی(این این آئی)قومی احتساب بیورو(نیب)نے کراچی میں مجسٹریٹ کے ہمراہ نجی بنک میں کارروائی کرتے ہوئے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے لاکرز توڑ دیئے۔اس ضمن میں نیب ذرائع نے بتایا کہ لاکر توڑ کر ان کی تلاشی لی گئی،جس میں سے غیر ملکی کرنسی بھی برآمد ہوئی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ تلاشی کورٹ کی اجازت کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی آندل شاہ
کی نگرانی میں لاکر کھولے گئے۔نیب نے لاکر جج کی نگرانی میں کھولنے کیلئے سیشن عدالت سے رجوع کیا تھا۔ نیب نے درخواست کی تھی کہ آغا سراج درانی کے چھاپے کے دوران اہم لاکرز برآمد کئے گئے۔ذرائع نے بتایاکہ تین لاکرز سے ریال، ڈالر سمیت بھاری رقم برآمد کی گئی جس کی پاکستانی روپے کے حساب سے مالیت 10 کروڑ سے بھی زیادہ ہے۔