لاہور ( این این آئی) مالٹا کی شہریت لینے والے پاکستانی اراکین پارلیمنٹ کی معلومات کے لئے پاکستان میں مالٹا کے سفیر کوخط لکھ دیا گیا۔یہ خط جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے لکھا گیا ہے جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی اراکین پارلیمنٹ نے غیر قانونی طور پر مالٹا کی شہرت لے رکھی ہے ،پاکستانی سپریم کورٹ اراکین پارلیمنٹ
کی دوہری شہریت سے متعلق فیصلہ صادر کر چکی ہے ۔مالٹا میں پیسہ منتقل کرنے اور دوہری شہرت لینے والے پاکستانی اراکین پارلیمنٹ کی معلومات فراہم کی جائیں کیونکہ مالٹا کی دوہری شہریت لینے والے اراکین پارلیمنٹ کے کرپشن کے کیسز پاکستانی عدالتوں میں زیرالتواء ہیں،معلومات تک رسائی کے ملکی اور عالمی قانون کے تحت معلومات فراہم کی جائیں۔