اتوار‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2025 

احتساب کے نام پرمیری پوری فیملی کو پریشان کیاجارہا ہے،مجھ سے استعفے کا مطالبہ کس بنیاد پرکیاجارہے ؟اسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 2  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (ین این آئی)سندھ اسمبلی کے اسیراسپیکرآغاسراج درانی نے کہاہے کہ احتساب کے نام پرمیری پوری فیملی کو پریشان کیاجارہا ہے،مجھ سے استعفے کا مطالبہ کس بنیاد پرکیاجارہے سمجھ سے بالاترہے، میں صرف اسپیکر نہیں، تین بار ایکٹنگ گورنر بھی رہا ہوں ،میں استغفی کیوں دوں۔ سندھ اسمبلی اجلاس میں شرکت کے موقع پرمیڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے آغاسراج درانی نے کہاکہ نیب کی تحقیقات ابھی جاری ہیں،

میرے بھائی کو بھی نیب نے نوٹس بھیجے ہیں، نِیب سے مکمل تعاون کر رہا ہوں، جو چیزیں نیب نے طلب کی تھی وہ فراہم کردی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں عدلیہ پر یقین ہے ،عدالت سے انصاف ملے گا، نِیب کا رویہ میرے ساتھ اچھا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ماضی میں احتساب مقدمات کا سامنا کیا اورسرخرو ہوا، اب بھی تمام الزامات کا سامنا کروں گا اورعدالت میں اپنی بے گناہی ثابت کریں گے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…