جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

جیل میں ’’شریفوں‘‘ کی ملاقات،ملکی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال ،بڑے فیصلے کر لئے گئے

datetime 2  مارچ‬‮  2019 |

لاہور (ا ین این آئی)سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و (ن) لیگ کے صدر محمد شہباز شریف نے ملاقات کر کے موجودہ ملکی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ،

پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کیمپ جیل میں قید خواجہ برادران سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کی ۔تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے جیل میں سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف سے ملاقات کر کے انکی خیریت دریافت کی اور صحت یابی کیلئے بھی دعا کی ۔ انہوں نے نواز شریف کو موجودہ ملکی صورتحال سے متعلق آگاہ کیا ۔ دونوں رہنماؤں کے درمیاں ملکی سیاسی صورتحال سمیت اہم امور اور قانونی معاملات پر بھی تبادلہ خیال ہوا ۔دوسری جانب مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز کیمپ جیل میں قید پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتوں کے لئے پہنچے جہاں انہوں نے خواجہ سعد رفیق ، سلمان رفیق ، حنیف عباسی اور حافظ نعمان سے ملاقاتیں کی ۔ذرائع کے مطابق ملاقاتوں میں نیب مقدمات اور سیاسی منظر نامے پر گفتگو ہوئی۔خواجہ برادران نے شکوہ کیا کہ نیب ابھی بھی ہمارے خاندان کو ہراساں کر رہا ہے۔حمزہ شہباز نے رہنماؤں کو یقین دہانی کروائی کہ پارٹی آپ کے ساتھ کھڑی ہے، ان مقدمات میں سے کچھ بھی نہیں نکلنا،جلد تمام مقدمات سے سرخرو ہونگے۔انہوں نے کہا کہ پی کے ایل آئی کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ ہمارے موقف کی جیت ہے۔حمزہ شہباز کی لیگی رہنماؤں سے دو گھنٹوں تک ملاقات جاری رہی جس کے بعد وہ واپس روانہ ہو گئے ۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…