مسئلہ کشمیر کو پہلی بار دنیا کے پلیٹ فارم پراہمیت مل گئی ، شاندار اعلان کر دیا گیا ‎‎

2  مارچ‬‮  2019

لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ مودی اور ہندوستانی عوام جدا ہو چکے ہیں، ہندوستانی عوام کو یہ باور ہو چکا ہے کہ مودی فوج کو اپنے الیکشن اور ذاتی مفادات کی خاطر ملک کو دائو پر لگا رہا ہے، دونوں طرف کے ہزاروں بے گناہ لوگوں کو مروا کر ہی ان کی تسلی ہو گی، اب یہ ظاہر ہو گیا ہے کہ مودی اور ہندوستانی عوام

علیحدہ علیحدہ ہیں، وزیراعظم عمران خان نے بڑی دانشمندی کے ساتھ اس مسئلہ کو حل کرنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پہلی بار دنیا کی نظروں میں اس طریقے سے اجاگر ہوا ہے کہ دنیا کے تمام بڑے ممالک نے مسئلہ کشمیر کو اہمیت دی ہے، او آئی سی کے ساتھ ہمارا بڑا پرانا تعلق ہے بھارت کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دینے کا فیصلہ اس حالیہ واقعہ سے بہت پہلے ہو چکا تھا، جب بھارت کو او آئی سی میں شرکت کی دعوت دی گئی ہمیں اسی وقت اس پر اعتراض کرنا چاہئے تھا اب تو دوست ممالک نے بھی پاکستان کی حمایت نہیں کی۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو چاہئے تھا کہ وہ او آئی سی اجلاس میں جاتے اور 57 میں سے 7 ارکان کو بھی منا لیتے تو ہم اسے بڑی کامیابی سمجھتے، اجلاس میں شرکت کر کے ہم اپنا موقف بیان کرتے کہ بھارت کو اس فورم میں نہ بلائیں، یہ کانفرنس بھی ہمارے دوست ملک میں ہو رہی ہے کسی ایک بھی دوست ملک نے سشما سوراج کو روکنے کیلئے پاکستانی موقف کی حمایت نہیں کی اب واویلا فضول ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…