لاہور (ا ین این آئی) قومی احتساب بیورو (نیب ) لاہور نے آمدن سے زائد اثاثوں اور آف شور کمپنیوں کے کیس میں گرفتار تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کی مشکلات میں مزید اضافہ کرتے ہوئے قریبی عزیزوں کے گرد بھی گھیرا تنگ کر دیا۔ذرائع کے مطابق نیب نے علیم خان کے قریبی عزیز فراز چوہدری ،عمر فاروق منان اور نعمیر حمید خان کو شامل تفتیش کر لیاہے ۔ذرائع کے
مطابق علیم خان نے تفتیش کے دوران بتایا کہ نعمیر حمید خان کے اکائونٹ کے ذریعے رقم بیرون منتقل کی۔نیب نے نعمیر حمید خان کی جانب سے بیرون ملک منتقل کی گئی رقوم کے لئے مختلف بنکوں سے ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق علیم خان کے قریبی ساتھی نعمیر حمید خان قانون کے مطابق نیب کے ساتھ تعاون نہیں کر رہی نیب نے علیم خان کی کمپنیوں کے چیف فنانشل آفسر عمران انور کو بھی شامل تفتیش کر لیا۔