کراچی(آن لائن)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکوں اور ڈیولپمنٹ فنانس انسٹیٹیوشنز (ڈی ایف آئیز) کو افغان مہاجرین کے اکاؤنٹس کھولنے کی اجازت دیدی ہے ۔ ذرائع کے مطابق اس مقصد کے لیے شناختی دستاویز کے طور پر نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی جانب سے جاری کردہ پروف آف رجسٹریشن (پی او آر) استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی۔مرکزی بینک
کی ہدایات کے بعد افغان باشندوں کو بینکنگ سروس سے استفادہ حاصل کرنے کا موقع ملے گاجو گزشتہ کئی دہائیوں سے ملک میں مقیم ہونے اور کاروبار کرنے کے باوجود اسے استعمال کرنے سے محروم تھے۔ترجمان مرکزی بینک کا کہنا تھا کہ اب افغان مہاجرین بینک اکاؤنٹس کھلوا سکتے ہیں اور یہ پہلا موقع ہے جب وہ بینکنگ سروس سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔