اسلام (آن لائن)نواز شریف دور حکومت میں پیراں گھیپ ملتان میں بجلی پیدا کرنے کا پلانٹ ایل این جی گیس پر منتقل نہ کرکے قومی خزانے کو 15ارب روپے کا نقصان پہنچایا گیا ۔ سابقہ حکومت نے ملتان پیراں گھیپ میں بجلی پیدا کرنے کا پلانٹ لگایا تھا اور اس پر اربوں روپے کی سرمایہ کاری بھی کی گئی ہے، اس منصوبہ سے نیشنل گرڈ میں225میگاواٹ بجلی پیدا ہونی تھی ۔ اربوں روپے کی سرمایہ کاری کرنے کے باوجود منصوبہ کے بورڈ آف ڈائریکٹر ز نے فیصلہ کیا
کہ یہ منصوبہ ناقابل عمل ہے اور اسے فوری طورپر بند کردینا چاہیے ۔ بورڈ کے اس فیصلے سے قومی مفادات کو شدید نقصان پہنچایا گیا ہے۔ حکومت نے بعد میں یہ فیصلہ کیا ہے کہ اس پلانٹ کو چلانے کی ذمہ داری پی پی آئی بی کے حوالے کی جائے لیکن اس پر بھی عمل نہ ہوسکا ۔ سرکاری دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ حکومت کے فیصلہ کی روشنی میں جنوبی پنجاب کو لوڈ شیڈنگ میں دھکیلا او رقومی خزانے کو بھی اربوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا ۔