راولپنڈی (آن لائن ) سابق وفاقی وزیرچوہدری نثار علی خان نے افواج پاکستان بالخصوص پاک فضائیہ کی کارکردگی پر مکمل اطمینان اور حکومتی پالیسی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی پائلٹ کی واپسی پر جلد بازی کامظاہرہ کیا گیا لیکن چونکہ اس وقت اتحاد و اتفاق کی ضرورت ہے لہٰذا اس پر اظہار خیال مناسب نہیں
جمعہ کے روزچونترہ کے علاقے ڈڈھمبرمیں عمائدین علاقہ سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگوکرتے انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان بالخصوص پاک فضائیہ کی کارکردگی پرنہ صرف مکمل اطمینان ہے بلکہ پوری قوم کا سر فخر سے بلند ہو گیا ہے لیکن حکومتی پالیسی پر تحفظات ہیں مگر اس وقت چونکہ اتحاد و اتفاق کی ضرورت ہے لہٰذا اس پر بحث مناسب نہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں ہندوستان سے خیر کی توقع نہیں رکھنی چاہیے اور نہ ہی عمران خان کو بار بار تقریر کرکے امن کی درخواستیں کرنے کی ضرورت ہے بھارتی پائلٹ کی واپسی پر جلد بازی کامظاہرہ کیا گیاانڈین میڈیا ہندوستانی ایجنسیوں اور حکومت کی زبان بول رہا ہے پاکستانی میڈیا نے آزادنہ ہونے کے باوجود موثر انداز سے پاکستان کے مفاد ات کا دفاع کیاانہوں نے کہا کہ ہمیں حقائق کو سامنے رکھنا چاہیے میں سمجھتا ہو اگر کوئی ملک کھڑا ہو سکتا ہے وہ نہ صرف ترکی اور چین ہے بلکہ اور بھی ممالک ہیں لیکن ترکی ہماری خواہش کے مطابق کھڑا ہے جو بھی جماعت ہندوستان میں برسر اقتدارآتی ہے وہ پاکستان کے حق میں نہیں ہوسکتی مودی ہندوستان میں بھی پسندیدہ لیڈر نہیں ہے ہندوستان میں پاکستان پر گالی گلوچ کرکے سیاست کی جاتی ہے پاکستان کی فوج نے جنگی تیاری بہتر انداز سے کر رکھی ہے سائیکلوجیکل اور سیاسی جنگ کے لئے ہم تیار نہیں ہیں پائلٹ کی واپسی اور وزیر اعظم کا امن کے لئے منتیں کرنا مناسب نہیں قوم کو اتحاد اور اتفاق پر اکھٹا کرنے کی ضرورت ہے۔