اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

71ء کے بعد اب بھی ملک پر نیازی مسلط ہے، گرفتار بھارتی پائلٹ کو رہا کیوں کیاگیا؟ مولانا فضل الرحمان نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 1  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر (آن لائن)ایم ایم اے کے مرکزی صدر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ گرفتار بھارتی پائلٹ کی گرفتاری بیرونی دباؤ کا نتیجہ ہے، گستاخ رسول کی آزادی ہو یا پائلٹ کی آزادی بیرونی دباؤ کا نتیجہ ہے، ہمارے ملک کے فیصلے حکمرانوں کے بجائے بیرونی دباؤ پر ہو رہے ہیں، پاک فوج کی فتح کو وزیراعظم نیازی شکست میں تبدیل نہیں کر سکتے، خوف بھارت کا نہیں بلکہ بدقسمتی یہ ہے کہ 71ء کے بعد اب بھی ملک پر نیازی مسلط ہے،

جعلی حکومت کا تختہ الٹ دیں گے، اگلے ماہ اسلام آباد میں پڑاؤ ڈالا جائے گا، نئے سرے سے الیکشن کرائے جائیں ایم ایم اے کے مرکزی صدر اور جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ روز جامعہ منزل گاہ سکھر جے یو آئی سکھر کے رہنما مفتی سعود افضل ہالیجوی سے اس کے بھائی امیر فیصل کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بیرونی دباؤ کے تحت فیصلہ کیے جا رہے ہیں، گستاخ رسول کی گرفتاری ہو یا گرفتار بھارتی پائلٹ ابھی نند کی آزادی بیرونی دباؤ کے نتیجے میں ہوئی ہے، خوف یہ نہیں ہے کہ بھارت سے جنگ ہے بدقسمتی یہ ہے کہ 71ء کی طرح اس مرتبہ بھی ملک میں ایک نیازی مسلط ہے، جعلی حکومت کو مزید برداشت نہیں کر سکتے، دوبارہ نئے سرے سے الیکشن کرائے جائیں ایسا نہیں ہوتا تو اگلے ماہ اسلام آباد میں پڑاؤ ڈالا جائے گا، حکومت کا تختہ الٹ کر واپس لوٹیں گے، مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ وہ ایک ہفتے کے دورے پر سندھ آئے ہوئے تھے سندھ کی عوام نے لاکھوں کی تعداد میں ناموس رسالت ملین مارچ میں شرکت کرکے حکومت کے خلاف ریفرنڈم دے دیا ہے، مولانا فضل الرحمن کراچی، بدین، نوشہرہ فیروز، جامشورو، سییوہن، لاڑکانہ، سکھر، شکارپور، جیکب آباد، ڈیرہ الہیار تک پروگرام اور ملین مارچ میں شرکت کے بعد گزشتہ روز سکھر سے بائے روڈ اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگئے اس موقع پر مولانا فضل الرحمان کے ساتھ جے یو آئی سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو، قاری محمد عثمان، آغا محمد ایوب شاہ، مفتی سعود افضل ہالیجوی مولانا محمد صالح انڈھڑ، عبدالقیوم ہالیجوی و دیگر رہنما موجود تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…