اتوار‬‮ ، 02 جون‬‮ 2024 

عمران خان مودی سے ہاتھ ملانا چاہتے ہیں ،شہبازشریف سے نہیں ،خواجہ آصف نے کھری کھری سنادیں 

datetime 1  مارچ‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہاہے کہ عمران خان مودی سے ہاتھ ملانا چاہتے ہیں ،شہبازشریف سے نہیں ،بیرون خطرات میں اندرونی اختلافات کے باوجود ہماری صفوں میں اتحاد ضروری ہے، ہماری افواج پاکستان کے چپے چپے کی محافظ اور دفاع کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کشمیریوں کو کبھی نہیں بھول سکتے۔ جمعہ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ اس وقت پوری قوم کا اتحاد مثالی ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ بیرون خطرات میں اندرونی اختلافات کے باوجود ہماری صفوں میں اتحاد ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر خارجہ کی ایوان کو بریفنگ خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کی او آئی سی کا ممبر بننے کی درینہ خواہش ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج مہمان،کل آبزرور اور پھر ممبر بنا دیا جائیگا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنے والا واحد ملک ہے۔انہوں نے کہاکہ امریکہ افغانستان سے انخلاء چاہتا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان امریکہ کو انخلاء کے راستے بتا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نے کل کہا میں روز مودی سے فون کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ ہم نے وزیر اعظم کو غدار نہیں کہا بلکہ ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوکں نے کہاکہ نواز شریف نے اندرونی معاملات کو ٹھیک کرنے کی بات کی تو غدار کہا گیا۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان آج نواز شریف کی باتیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کل اس وقت آئے جب قومی ترانہ بج رہا تھا،ان کی ایوان میں آنے کی ٹائمنگ پلان تھا تاکہ ہاتھ نہ ملانا پڑے۔ انہوکں نے کہا کہ مودی سے ہاتھ ملانا چاہتے ہیں ،شہباز شریف سے نہیں ملا سکتے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے دور حکومت میں تلخ حقائق سے چہرہ نہیں چھپایا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ہمیں اپنی بہادر افواج پر اعتماد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری افواج پاکستان کے چپے چپے کی محافظ اور دفاع کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کشمیریوں کو کبھی نہیں بھول سکتے۔

خواجہ آصف نے کہاکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا او آئی سی وزارئے خارجہ نہ جانے کا اعلان خوش آئند ہے ۔شیری رحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مشترکہ اجلاس جارحیت کا جواب دینے کیلئے اہم ہے۔ انہوں نے کہاکہ سارے معاملے میں بھارت نے جارحیت کی۔ شیری رحمن نے کہاکہ پارلیمنٹ نے اتحاد کا شاندار مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے نہ صرف آئین دیا بلکہ ایٹمی اور عسکری طاقت بھی دی۔ انہوں نے کہاکہ ہم پرچم اور آئین سے وفاداری کر رہے ہیں،حکومت پارلیمان کو عزت دے گی تو پارلیمان بھی آپ کو عزت دیگی۔

انہوں نے کہاکہ ہندوستان اب نہرو کا ہندوستان نہیں رہا۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی پارلیمان کی 21 جماعتوں نے مودی سرکار کو نوٹس دیا۔انھوں نے کہا کہ مودی سیاست کے لئے خطے کو جنگ میں جھونک رہے ہیں۔وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ بھارت ایئر فورس پاکستان سے تین گناہ بڑی ہے۔ وزیر خزانہ نے کہاکہ قومی سلامتی میں ایئر چیف کے اعتماد سے لگ رہا تھا کہ ہم ان سے تین گناہ بڑی طاقت ہے۔وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ جو ایئر چیف نے قومی سلامتی کمیٹی کہا وہ حسن صدیقی سے سچ کر دکھایا۔وزیر خزانہ نے کہا کہ حسن صدیقی پورے پاکستان کا بیٹا ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ 72 گھنٹوں پاکستان کی سیاسی جماعتوں کے متحد ہونے کا عملی مظاہرہ کیا۔وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ بھارت کی سیاست جماعتیں تقسیم ہیں ۔وزیر خزانہ نے کہا کہ نریندر مودی کی تمام پالیسیاں ناکام ہو رہی ہیں۔ وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ بھارتی ایئر فورس نے گھنٹی بجا کر بھاگنے والے بچے کا کردار کیا۔وزیر خزانہ اسد عمر نے کہاکہ ہندوستان کی عوام پر سیاسی لیڈر شپ کی ذمہ داری ہے ،جنگی جنون پر قابو پائے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ کشیدہ حالات کے باوجود پاکستان کے زرمبادلہ میں کمی نہیں آئی۔صابر قائمخانی ایم کیو ایم نے کہاکہ ہمیں مودی کا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے حملہ کر کے اس قوم کو متحد کر دیا،آج ہر شخص حسن صدیقی اور ایم ایم عالم ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت نے ہمیں توڑنے کے لیے حملہ کیا اور اپنا وجود خطرے میں ڈال لیا۔

موضوعات:



کالم



صرف ایک زبان سے


میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…