جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ، سرمایہ کاری مالیت میں2کھرب 67ارب روپے کا اضافہ ،سرمایہ کار میدان میں ،امریکی ڈالر کی قیمت میں روپے کے مقابلے میں کمی

datetime 1  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو بھی تیزی رہی اور سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص خریداری میں گرمجوشی بڑھنے کے باعث کے ایس ای100انڈیکس484.41 اضافے سے 39539.02پوائنٹس کی سطح پر آگیا جبکہ 70.05فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیاجس سے سرمایہ کاری مالیت میں2کھرب 67ارب2کروڑ20لاکھ روپے سے زائدکااضافہ ہوا۔

البتہ کاروباری حجم جمعرات کی نسبت13.92فیصدکم رہا۔گزشتہ روزکاروبارکا آغازمثبت زون میں ہوا،اوربھارتی جارحیت پر پاکستانی جوابی وار اورگرفتار بھارتی پائلٹ کی رہائی سے صورتحال میں بہتری آنے کے پیش نظر سرمایہ کاروں نے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی بھرپور خریداری کی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس39539پوائنٹس کی بلند سطح پرپہنچ گیا بعد میں پرافٹ ٹیکنگ رجحان کی وجہ سے مزکورہ حد برقرار نہ رہ سکی لیکن مجموعی طور پر تیزی غالب رہی اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس484.41 اضافے سے 39539.02پوائنٹس پر بندہوا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس244.84پوائنٹس اضافے سے 19022.02پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس723.44پوائنٹس اضافے سے 66233.47پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس345.35پوائنٹس اضافے سے39539.02پوائنٹس پر بند ہوا ۔ گزشتہ روزمجموعی طور پر344کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہواجن میں سے241کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،83کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ20کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔بیشتر کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں بڑھنے سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں692کھرب 67ارب2کروڑ20لاکھ روپے کاروپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیاجس سے سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر80کھرب84ارب69کروڑ41لاکھ روپے ہوگئی۔

جمعرات کومجموعی طور پر13کروڑ71لاکھ96ہزارشیئرزکاکاروبارہواجوجمعرات کی نسبت 2کروڑ21لاکھ89ہزارشیئرزکم ہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے پاک ٹوبیکو کے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت 67.80روپے اضافے سے2550روپے اور وائتھ پاک کے حصص کی قیمت49.74روپے اضافے سے1046.08روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی گیٹران انڈسٹریز کے حصص میں ریکارڈکی گئی

جس کے حصص کی قیمت17.25روپے کمی سے327.75روپے اورآئی سی آئی پاکستان کے حصص کی قیمت16.19روپے کمی سے664.25روپے ہوگئی ۔نمایاں کاروبار سرگرمیوں کے لحاظ سے بینک آف پنجاب ،آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ ،کے الیکٹرک ،پاک الیکٹران،پاک انٹر بلک ،بینک الفلاح ،اینگرو پولیمر،انٹر اسٹیل ،فوجی سیمنٹ اور امریلی اسٹیلز کے حصص سرفہرست رہے۔انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں45پیسے کی کمی اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالرکی قیمت30پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جمعرات کوانٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں45پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید139.10روپے سے گھٹ کر138.65روپے اورقیمت فروخت139.20روپے سے گھٹ کر138.75روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں30پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید138.70روپے سے بڑھ کر139.00روپے اورقیمت فروخت139.20روپے سے بڑھ کر139.50روپے ہوگئی۔یوروکی قیمت میں20پیسے کی کمی اوربرطانوی پاؤنڈکی قیمت میں20پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،

جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید157.20روپے سے گھٹ کر157.00روپے اورقیمت فروخت159.00روپے سے گھٹ کر158.80روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید182.80روپے سے بڑھ کر183.00روپے اورقیمت فروخت184.60روپے سے بڑھ کر184.80روپے ہوگئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت میں5پیسے کی کمی جبکہ یواے ای درہم کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید36.65روپے سے گھٹ کر36.60روپے اورقیمت فروخت37.00روپے سے گھٹ کر36.95روپے اوریواے ای درہم کی قیمت خرید37.70روپے اورقیمت فروخت38.00روپے پرمستحکم رہی۔جمعرات کوچینی یوآن کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید20.50روپے اور قیمت فروخت21.80روپے پرمستحکم رہی ۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…