اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاک فوج کی فتح کو وزیراعظم نیازی شکست میں تبدیل نہیں کر سکتے، حکومت کا تختہ الٹ دینگے، دھماکہ خیز اعلان کردیاگیا

datetime 1  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر (این این آئی)ایم ایم اے کے مرکزی صدر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ گرفتار بھارتی پائلٹ کی رہائی بیرونی دبا ؤکا نتیجہ ہے، گستاخ رسول کی آزادی ہو یا پائلٹ کی آزادی بیرونی دبا کا نتیجہ ہے، ہمارے ملک کے فیصلے حکمرانوں کے بجائے بیرونی دبا پر ہو رہے ہیں، پاک فوج کی فتح کو وزیراعظم نیازی شکست میں تبدیل نہیں کر سکتے، خوف بھارت کا نہیں بلکہ بدقسمتی یہ ہے کہ 71ع کے بعد اب بھی ملک پر نیازی مسلط ہے،

جعلی حکومت کا تختہ الٹ دیں گے، اگلے ماہ اسلام آباد میں پڑاؤ ڈالا جائے گا، نئے سرے سے الیکشن کرائے جائیں، تفصیلات کے مطابق، ایم ایم اے کے مرکزی صدر اور جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ روز جامعہ منزل گاہ سکھر جے یو آئی سکھر کے رہنما مفتی سعود افضل ہالیجوی سے اس کے بھائی امیر فیصل کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بیرونی دبا کے تحت فیصلہ کیے جا رہے ہیں، گستاخ رسول کی گرفتاری ہو یا گرفتار بھارتی پائلٹ ابھی نند کی آزادی بیرونی دبا کے نتیجے میں ہوئی ہے، خوف یہ نہیں ہے کہ بھارت سے جنگ ہے بدقسمتی یہ ہے کہ 71ع کی طرح اس مرتبہ بھی ملک میں ایک نیازی مسلط ہے، جعلی حکومت کو مزید برداشت نہیں کر سکتے، دوبارہ نئے سرے سے الیکشن کرائے جائیں ایسا نہیں ہوتا تو اگلے ماہ اسلام آباد میں پڑاؤ ڈالا جائے گا، حکومت کا تختہ الٹ کر واپس لوٹیں گے، مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ وہ ایک ہفتے کے دورے پر سندھ آئے ہوئے تھے سندھ کی عوام نے لاکھوں کی تعداد میں ناموس رسالت ملین مارچ میں شرکت کرکے حکومت کے خلاف ریفرنڈم دے دیا ہے، مولانا فضل الرحمن کراچی، بدین، نوشہرہ فیروز، جامشورو، سییوہن، لاڑکانہ، سکھر، شکارپور، جیکب آباد، ڈیرہ الہیار تک پروگرام اور ملین مارچ میں شرکت کے بعد گزشتہ روز سکھر سے بائے روڈ اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگئے اس موقع پر مولانا فضل الرحمان کے ساتھ جے یو آئی سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو، قاری محمد عثمان، آغا محمد ایوب شاہ، مفتی سعود افضل ہالیجوی مولانا محمد صالح انڈھڑ، عبدالقیوم ہالیجوی و دیگر رہنما موجود تھے

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…