پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

عدالت نے بھارتی پائلٹ کو رہا نہ کرنے کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا

datetime 1  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(وائس آف ایشیا)عدالت نے بھارتی پائلٹ کو رہا نہ کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو رہا نہ کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔دوران سماعت عدالت نے کہا کہ سپریم کورٹ کے 2014ء کے فیصلے کے مطابق خارجہ پالیسی میں مداخلت نہیں کر سکتے۔پارلیمنٹ کے ممبران کو عوام نے منتخب کیا۔عدالت نے درخواست گزار سے

استفسار کیا کہ بھارتی پائلٹ کی رہائی سے آپ کے کون سے بنیادی حقوق متاثر ہوئے؟۔وزیراعظم نے بھارتی پائلٹ کو بھارت واپس بھیجنے کا اعلان پارلیمنٹ میں کیا یہ پالیسی میٹر ہے۔واضح رہے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی بھارت حوالگی کا معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی جانے والی درخواست میں کہاگیا تھا کہ بھارتی پائلٹ ابھی نندن کوبھارت کے حوالے کرنے سے روکا جائے۔درخواست میں مطالبہ کیا گیا کہ بھارتی پائلٹ ابھی نندن کے خلاف پاکستان میں مقدمہ چلایا جائے۔ دوسری جانب بھارتی ہائی کمیشن نے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی واپسی کے لیے دستاویزات تیار کر لی ہیں جس کے بعد آج دوپہر کو بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارت کے حوالے کر دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو27فروری کو سرحدی حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کیاگیا تھا جس کے بعد گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے امن کے فروغ کے لیے بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان کیا تھا۔وزیراعظم عمران خان نے پاک فوج کی زیر حراست بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان کیا۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت کا ایک پائلٹ پاکستان کی حراست میں ہے اور میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ہم بھارتی پائلٹ کو کل رہا کردیں گے، بھارت کو کہتا ہوں کہ حملے سے باز رہے، ورنہ ہمیں مجبوراً حملے کا جواب دینا پڑے گا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…