اسلام آباد(یوپی آئی)پاکستان بھارت کشیدگی، پمز اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی پمز اسپتال میں اگزیکٹو بورڈ کا ہنگامی اجلاس، وزیر صحت عامر کیانی کو ایمرجنسی سے متعلق بریفنگ دی گئی، پمز اسپتال میں ہنگامی صورتحال کے پیش نظر کنٹرول روم قائم کر دیا گیا، پمز اسپتال کی ایمرجنسی لائٹس کے علاوہ تمام لائٹس بند رکھنے کا فیصلہ، جینریٹرز کے لیے 5 روز کا پٹرول سٹاک رکھنے اورپمز اسپتال کی 17 ایمبولینسز ڈرائیورز کے ساتھ ہمہ وقت تیار رکھنے اور
کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں نرسز اور پیرا میڈکل سٹاف کی موجودگی ، پمز اسپتال کی نئی ایمرجنسی بلڈنگ کو وارڈ کے طور پر استعمال کرنے ایمرجنسی کی صورت میں بلڈ بنک میں خون کی موجودگی ضروری اسپتال کے تمام عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز وفاقی وزیر قومی صحت عامر محمود کیانی نے پمز ہسپتال کا دورہ کیا اور پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹے کے لیے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر صحت کا بریفنگ دی گئی جس میں انہیں بتایا گیا کہ پمز ہسپتال میں ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس بلایا گیا اجلاس میں بتایا گیا کہ پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پمز ہسپتال میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔ وارڈز میں بیڈ کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت اور ایمرجنسی کی صورت میں بلڈ بنک میں خون کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ پمز ہسپتال کی نئی ایمرجنسی بلڈنگ کو وارڈ کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔ ہسپتال کے تمام عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے ۔