لاہور ( وائس آف ایشیا) سابق وزیر اعظم و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ایٹمی دھماکے کرکے ملک کو ناقابل تسخیر بنایا، اگر آج آزاد ہوتا تو جے ایف تھنڈر خود اڑا کر دشمن کے طیارے گراتا ،بھارت میں ہمت نہیں جو پاکستان پر حملہ کرے، اس بار کی طرح آئندہ بھی پاکستان اینٹ کا جواب پتھر سے دے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کے لئے
آنے والوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔نواز شریف نے کہا کہ ایٹمی دھماکے کرکے ملک کو ناقابل تسخیر بنایا، ایٹمی طاقت کے باعث بھارت کی پاکستان پر حملے کی ہمت نہیں، ہم بحیثت قوم ملکی دفاع کرنا جانتے ہیں مگر پاکستان جنگ نہیں امن چاہتا ہے، تمام سیاسی جماعتیں اختلافات بھلا کر پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے جس طرح ملک کا دفاع کیا اس پر خوش ہوں ، بھارت میں ہمت نہیں جو پاکستان پر حملہ کرے۔