جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

معاملات طے پاگئے، آئی ایم ایف پاکستان کوکتنے ارب ڈالر فراہم کرے گا؟ عالمی ریٹنگز ایجنسی فیچ نے تفصیلات جاری کردیں

datetime 27  فروری‬‮  2019 |

کراچی (این این آئی)عالمی ریٹنگز ایجنسی فیچ نے کہاہے کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ اورپاکستان میں معاہدہ جلدمتوقع ہے اور پلان کا حجم گزشتہ پلان سے دگناہوگا، آئی ایم ایف پاکستان کو12ارب ڈالر دیگا۔تفصیلات کے مطابق عالمی ریٹنگز ایجنسی فیچ نے پاکستانی معیشت سے متعلق رپورٹ جاری کردی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف پاکستان کو12ارب ڈالر فراہم کرے گا، دونوں کے درمیان معاہدہ جلد ہوجائیگا، آئی ایم ایف پلان پاکستانی معاشی استحکام کا باعث بنے گا۔فیچ کی رپورٹ کے مطابق پلان کے تحت جامع معاشی اصلاحات متوقع ہیں، اس باردیئے جانے

والے پیکج کا حجم گزشتہ پلانز سے دگنا ہوگا۔عالمی ریٹنگز ایجنسی کے مطابق کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو پانچ اعشاریہ چار فیصد رہنے کا امکان ہے، مہنگائی میں اضافہ کی شرح چھ اعشاریہ دوفیصد رہے گی۔رپورٹ میں کہا گیا پاکستان کی مالیاتی اورقرض سے متعلق صورت حال میں آئی ایم ایف کوخاص دلچسپی ہے، آئی ایم ایف نے پاکستان سے بجٹ خسارے کو کم کرنے کا کہاہے، اس کے علاوہ پاکستان کو ڈیٹ ٹو جی ڈی پی تنا سب میں کمی لانا ہوگی جبکہ آئی ایم ایف سے ایکس چینج ریٹ کے بارے میں بھی بات چیت متوقع ہے۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…