اسلام آباد(این این آئی)گزشتہ دس سالوں کے دوران کل 635غیر ملکیوں کو پاکستانی شہریت دی گئی،شہریت کے حصول میں 461 کے ساتھ بھارت سے تعلق رکھنے والے سب سے آگے،43 کے ساتھ افغانستان دوسرے اور 22کے ساتھ سری لنکا تیسرے نمبر پر ہیں۔وزارت داخلہ کی سینیٹ کو فراہم کردہ دستاویز کے مطابق سال 2009سے 2018 تک 35ممالک سے تعلق رکھنے والے کل 635شہریوں کو پاکستانی شہریت دی گئی،ان میں افغانستان کے 43،آسٹریلیا کے 1،آزربائیجان کے1،بنگلہ دیش کے14،کمبوڈیا کے1،کینیڈا کے4،چین کے4،
مصر کے4،ایریٹریاء4 کے1،فرانس کے 2،بھارت کے461،انڈونیشیاء4 کے6،ایران کے3،عراق کے4،اٹلی،قازقستان،کویت،کینیاء4 ،کرغزستان اور لبنان سے تعلق رکھنے والے ایک ایک شہری،مالڈوا کے2،میانمار کے1،نیپال کے 3،فلیپائن کے12،روس کے2،سنگاپور کے2،سومالیہ کے1،سری لنکا کے22،سوئٹزرلینڈ کے6،شام کے ایک ترکی کے 1،متحدہ ریاست برطانیہ(یو کے) کے15،امریکہ کے10،ازبکستان کے2 اور زیمبیا کے ایک شہری کو پاکستانی شہریت دی گئی۔