اتوار‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2025 

پاکستان نے دوبھارتی طیاروں کو مارگرایا ہے ،چین کی وزارت خارجہ نے بھی تصدیق کردی،آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کردیا

datetime 27  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) چین نے ایک بار پھر کہا ہے کہ امید ہے پاکستان اور بھارت ضبط و تحمل کا مظاہرہ کرینگے ۔چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کانگ نے بدھ کو معمول کی پریس بریفنگ میں بتایا کہ چین کا موقف واضح ہے،ہمیں امید ہے کہ جنوبی ایشیاء کے دواہم ممالک ہونے کے ناطے دونوں ممالک ضبط وتحمل کا مظاہرہ کریں گے

اورخطے میں امن اوراستحکام کیلئے مذاکرات اوراقدامات کو یقینی بنائیں گے۔جب ان سے بھارت کی جانب سے فضائی حدود کی خلاف ورزی سے متعلق سوال کیا گیا تو ترجمان نے کہاکہ چین نے اس صورتحال کو نوٹ کیا ہے، اس معاملے پر پاکستان اوربھارت دونوں نے اپنا موقف دیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان اوربھارت دونوں جنوبی ایشیاء کے اہم ممالک ہیں اوردونوں ممالک کو خطے میں امن اوراستحکام کے تناظر میں صورتحال کو دیکھنے کی ضرورت ہے۔پاکستان کی جانب سے دوبھارتی طیاروں کو مارگرائے جانے کے بارے میں سوال پر ترجمان نے کہاکہ چین نے اس پیش رفت کا جائزہ لیاہے، یہ تازہ ترین پیش رفت ہے کہ پاکستان نے دوبھارتی طیاروں کو مارگرایا ہے ، بین الاقوامی برادری اس معاملہ کا گہرائی سے جائزہ لے رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمیں امید ہے کہ دونوں ممالک ضبط وتحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے خطے میں امن اوراستحکام کیلئے مذاکرات اوراقدامات کا آغاز کریں گے۔ چین نے ایک بار پھر کہا ہے کہ امید ہے پاکستان اور بھارت ضبط و تحمل کا مظاہرہ کرینگے ۔چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کانگ نے بدھ کو معمول کی پریس بریفنگ میں بتایا کہ چین کا موقف واضح ہے،ہمیں امید ہے کہ جنوبی ایشیاء کے دواہم ممالک ہونے کے ناطے دونوں ممالک ضبط وتحمل کا مظاہرہ کریں گے اورخطے میں امن اوراستحکام کیلئے مذاکرات اوراقدامات کو یقینی بنائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…