اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علماء اسلام (ف) کے قائد مولانا فضل الرحمان نے پاکستان کی طرف سے بھارت کے دو لڑاکا طیارے مارگرانے اور موجودہ صورتحال پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ غیرت مند اور بہادر فوج اپنے گھر میں داخل ہونے والوں کا
جواب یوں ہی دیا کرتی ہیں۔ ترجمان جمعیت علماء اسلام کے مطابق مولانا فضل نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کا ہر رکن وطن عزیز کے دفاع کیلئے اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور ملک کے ایک ایک انچ کی حفاظت کرنے کو ہر دم تیار ہے۔