لاہور( این این آئی )چین اور سعودی عرب کے بعد یو اے ای اورقطربھی پاکستان میں بڑے پیمانے پرسرمایہ کاری کیلئے تیار،بڑی خبر سنادی گئی،وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارتی عبدالرزاق داؤد نے کہاہے کہ متحدہ عرب امارات اورقطرپاکستان میں بڑے پیمانے پرسرمایہ کاری کے لئے تیارہیں۔ایک انٹر ویو میں انہوں
نے کہا کہ ملکی اور غیرملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی ظاہر کررہے ہیں کیونکہ موجودہ حکومت انہیں سازگارماحول اوریکساں مواقع فراہم کررہی ہے۔عبدالرزاق داؤد نے کہاکہ گوادر میں سعودی عرب کاتیل صاف کرنے کامنصوبہ اگلے تین سے پانچ برسوں میں مکمل ہوگا۔