جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

واہگہ بارڈر پریڈ دیکھنے آنے والے پاکستانیوں کا جوش وجذبہ عروج پر،بھارتی حصے میں ہو کا عالم، سٹیڈیم کا بڑاحصہ خالی نظرآیا

datetime 27  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(سی پی پی)پاکستان اوربھارت کے مابین جہاں سرحدی کشیدگی انتہا پرہے وہیں لاہورکے واہگہ بارڈرپرجوش اورجذبوں کی جنگ بھی عروج پرہے۔واہگہ بارڈرپرپریڈ دیکھنے آنے والے پاکستانیوں نے اپنے جوش اورجذبے سے ثابت کردیا کہ بھارتیوں دیکھ لوپاکستانی ڈرنے والے نہیں بلکہ بہادرقوم ہے۔ لاہورکے واہگہ اٹاری بارڈرپرویسے توہرروز

جذبوں کی جنگ ہوتی ہے لیکن بھارت کی طرف سے بالاکوٹ میں ائیراسٹرائیک کے دعوں کے بعد پاکستانیوں کی بڑی تعداد یہاں ہونے والے پاکستان رینجرزپنجاب اوربی ایس ایف انڈیا کے جوانوں کی پرید دیکھنے پہنچے۔پریڈ دیکھنے آنے والوں میں نوجوان، بزرگ، بچے اورخواتین شامل تھیں۔ پریڈ شروع ہونے سے پہلے ہی پاکستانی اسٹیڈیم شہریوں سے بھرگیا لیکن دوسری طرف بھارتی اسٹیڈیم کا بڑاحصہ خالی نظرآیا پریڈ کے دوران پاکستان رینجرزپنجاب کے جوانوں کا جذبہ کی قابل دید تھا۔ پریڈ معمول سے مختلف نظرآرہی تھی، پاکستانی جوانوں کا ہاتھوں، چہرے اورآنکھوں کے اشارے سے دشمن کے جوانوں کو منہ توڑجواب دیکھ کرواہگہ بارڈرکی فضائیں نعرہ تکبیر اللہ اکبر اورپاکستان زندہ بادکے نعروں سے گونجتی رہیں۔خواتین، بچے اوربزرگ ڈھول کی تھاپ پرنعرے لگاتے اورپاکستان رینجرزپنجاب کے جوانوں کا حوصلہ بڑھاتے رہے پریڈ دیکھنے آنیوالے شہریوں کا کہنا تھا وہ آج بھارت کویہ دکھانے آئے ہیں کہ پاکستانی تمہارے حملے کے جھوٹے دعوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ پاکستان کا بچہ بچہ وطن کے دفاع کے لئے تیارہے۔لاہورکے علاقہ ماڈل ٹائون سے آنیوالی خواتین نے کہا وہ آج پاکستان رینجرزپنجاب کے جوانوں کا حوصلہ بڑھانے آئے ہیں۔

پوری پاکستانی قوم اپنی فوج اوررینجرزکے ساتھ کھڑی ہے۔ یہاں آنیوالے جوانوں اوربزرگوں نے کہا حکومت اجازت دے توچند منٹوں میں بھارت کومزاچکھادیں گے۔واہگہ اٹاری بارڈرپردونوں سرحدی فورسزطے شدہ قواعد کے تحت مشترکہ پریڈ کرتی ہیں، اس دوران دونوں طرف پریڈ دیکھنے آنے والے شہریوں کو اشتعال انگیزاورایک دوسرے ملک کے خلاف نعرے لگانے کی اجازت نہیں دی جاتی ہے۔ دونوں ملکوں میں حالات کے اتارچڑھاو کا اثر پریڈ میں شریک جوانوں پربھی پڑتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…