بھارتی طیاروں کی تباہی، دنیا بھر میں پاک فوج زندہ باد ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

27  فروری‬‮  2019

اسلام آباد (آن لائن)بھارتی لڑاکا طیاروں کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر پاک فضائیہ کی جانب سے 2 ہندوستانی طیاروں کو مار گرانے کے بعد ٹوئٹر دنیا بھر میں پاک فوج زندہ آباد کا ٹرینڈ بن گیا۔پاکستان آرمی زندہ آباد اورپاکستان اسٹرائیکس بیکس کا ٹرینڈ ٹوئٹر پر 2 گھنٹے قبل ہی شروع ہوا تھا۔

اس ٹرینڈ کے سامنے آنے کے چند منٹوں بعد ہی ٹرینڈ ٹاپ 5 ٹرینڈز میں شامل ہوگیا تھا۔پاکستان آرمی زندہ باد اورپاکستان اسٹرائیکس بیکس کے ٹرینڈز ایک گھنٹے کے بعد ٹاپ تھری اور پھر پہلے نمبر پر آگئے اور دنیا بھر سے ان ٹرینڈز پر ٹوئیٹس کی گئیں۔ان دونوں ٹرینڈز کے علاوہ پاکستانی ایئر فورس اور پرائڈ کا ٹرینڈ بھی ٹاپ ٹو ٹرینڈز بن گیا۔پاکستان فوج اور پاک فضائیہ کے یہ تینوں ٹرینڈ عالمی سطح پر پہلے، دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے کے علاوہ ملک میں بھی یہی ٹرینڈ پہلے نمبرز پر ہی رہے۔ان ٹرینڈز کے ہیش ٹیگ کے ساتھ ٹوئیٹ کرنے والے افراد نے پاک فضائیہ اور پاک فوج کی خدمات کو سراہا اور اس بات پر اطمینان ظاہر کیا کہ پاکستان نے عام آبادی کے بجائے بھارتی فوجیوں کو نشانہ بنایا۔کئی صارفین کی جانب سے بھارتی لڑاکا طیاروں کو مار گرانے کے بعد گرفتار کیے گئے بھارتی پائلٹ کی تصاویر بھی شیئر کی گئیں اور ہندوستان کا مخاطب ہوتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کے پاس ثبوت ہے۔پاکستان فوج زندہ آباد، پاکستان اسٹرائیکس بیکس اور پاکستانی ایئر فورس اوور پرائڈ کے ٹرینڈ پاکستان میں بھی نمایاں رہے اور ہزاروں صارفین نے ملکی افواج کو خراج تحسین پیش کیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…