جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

پاک فضائیہ کا بھارت کو بھرپور جواب‘ سیاستدانوں کا دلی خیرمقدم

datetime 27  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)بھارتی جارحیت کے بعد پاک فضائیہ کے بھرپور جواب پر پاکستانی سیاستدانوں نے شاہینوں کو زبردست خراج تحسین اور سلام پیش کیا ہے۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاک فضائیہ نے اپنی تابندہ اور درخشاں روایات میں ایک اور روشن باب کا اضافہ کردیا ہے۔

اللہ تعالی کا شکر ہے اس نے ہمیں دشمن پر فتح و نصرت عطا فرمائی، ہر جارحیت پر دشمن کو ایسا ہی دندان شکن جواب ملے گا۔شہباز شریف نے کہا کہ بھارت کو اس کی جارحیت کا جواب مل گیا، اب بھی وقت ہے کہ نریندر مودی دانشمندی کی راہ اپنائیں، پاکستان کی مسلح افواج نے ثابت کردیا کہ مادر وطن کے ایک ایک انچ کادفاع کرنے کی صلاحیت ہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی خود مختاری، سالمیت اور عزت و وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، یہ بھارت کے لیے پیغام ہے کہ وہ جنگی جنون اور جنوبی ایشیاء میں بدامنی کی منفی سوچ ترک کرے، جنگ و جدل مسائل کا حل نہیں، اب بھی وقت ہے کہ بھارتی قیادت ہوش کے ناخن لے۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ بھارت کے جنگی جنون کا منہ توڑ جواب قوم کی خواہشات اور توقعات کے عین مطابق ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے قابل فخر کارنامہ انجام دیا ہے، قوم کا بچہ بچہ پرعزم اور افواج پاکستان کی پشت پر ہے۔وزیر انسانی حقوق شیری مزاری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے بھارت کو خبردار کیا تھا کہ اگر وہ حملہ کریں گے تو ہم سوچیں گے نہیں بلکہ اس کا جواب دیں گے۔شیری مزاری کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتے ہیں اور ہم نے ایسا ہی کیا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ میرے خیال میں پاکستان کی صلاحیت کے بارے میں اب کوئی سوال باقی نہیں رہا ہوگا اور ہم خود کا دفاع کریں گے۔اسد عمر نے کہا کہ امید ہے کہ بھارت کے ذی فہم لوگ نریندر مودی کو دو جوہری طاقتوں کو لڑانے کی نریندر مودی کی کوشش کو روکیں گے، کوئی ذی فہم شخص ایسا نہیں چاہتا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…