منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

بھارتی ایئرسٹرائیک کا دعویٰ،کتنا سچ کتنا جھوٹ؟ نیویارک ٹائمز،برطانوی اخبارداگارجیئن سمیت بڑے عالمی میڈیا اداروں کی رپورٹس

datetime 26  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) بھارت کی طرف سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے کے بعد انڈیا نے بھونڈے دعوے شروع کر دئیے لیکن بھارت کو یہ بات سمجھ لینی چاہئیے کہ دنیا پاگل نہیں ہے۔سچ تو یہ ہے کہ پاک فضائیہ کے طیاروں کی گھن گھرج نے بزدل بھارتی فضائیہ کے اوسان خطا کر دئیے۔پانپتے کانپتے بھارتی فضائیہ کے طیاروں کو بھاگنے کی اتنی جلدی تھی کہ جاتے جاتے اپنا پے لوڈ بھی چھوڑ گئے۔بھارت کے سر جیکل اسٹرائیک کے گذشتہ دعوے کی طرح اس بار بھی

جہاں پاک فوج کے ترجمان۔نے فوری رد عمل میں بھارتی جھوٹ کی قلعی کھول دی۔وہیں عالمی میڈیا نے بھی بھارتی دعووں کو آڑے ہاتھوں لیا۔نیویارک ٹائمز نے بھارتی دعوؤں کو بے پر کی اڑائی ہوئی خبر قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت ٹھوس ثبوت کی فراہمی میں ناکام رہا۔اسی طرح برطانوی اخبار دی گار جیئن نے بھی بھارتی دعوی کو بڑھک قرار دیتے ہوئے کہا کہ مبالغہ آرائی پر مبنی دعوؤں پر یقین کرنا مشکل ہے۔سر جیکل اسٹرائیک نہایت ٹیکنیکل معاملہ ہوتا ہے۔جس میں شواہد کو چھپانا ممکن نہیں ہوتا۔تاہم بھارت اپنے دعوے میں کوئی ایک ثبوت بھی پیش نہیں کر سکا۔اد رہے کہ آج صبح بھارتی ایئر فورس کی جانب سے دراندازی کی کوشش کی گئی جس کے بعد پاک فضائیہ کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے بعد بھارتی طیارے فرار ہوگئے۔ ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آزاد کشمیر کے علاقے مظفر آبادمیں داخل ہونے کی کوشش کر کے بھارتی فضائیہ کے طیارے نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزی کی۔ڈی جی آئی ایس پی آرنے بتایا کہ بھارتی فضائیہ نے لائن آفکنڑول کی خلاف ورزی کی، جس پر پاک فضائیہ فوری طور پر حرکت میں آئی جبکہ بھارتی طیارے واپس چلے گئے۔ معاملے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے ایک اور پیغام میں کہا کہ بھارتی طیاروں نے مظفر آبادسیکٹر سے گھسنے کی کوشش کی

جس پر پاک فضائیہ نے فوری اور بروقت کارروائی کی۔ جس کے باعث بھارتی طیارے نے عجلت میں فرار ہوتے ہوئے بالاکوٹ کے قریب ایک ہتھیار پھینکا تاہم خوش قسمتی سے اس سے کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارتی دراندازی کے واقعے میں کوئی جانی یامالی نقصان نہیں ہوا تاہم پاک فضائیہ کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے بعدبھارتی طیارے فرار ہوگئے۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…