منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان کی طرف سے جارحیت کا جواب دینے پر بھارتی جنگی جنون جھاگ کی طرح بیٹھ گیا،حیرت انگیز اعلان

datetime 26  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) بھارتی سفارتی مشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہمارا کشیدگی بڑھانے کا کوئی ارادہ نہیں۔بھارتی سفارتی مشن کے سربراہ کا بیان پاکستان کی جانب سے بھارت کی جارحیت کا جواب دینے کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔ جس سے ثابت ہوتا ہے کہ بھارت کا جنگی جنون جھاگ کی طرح بیٹھ گیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں بھا ر تی سفارتی مشن سربراہ نے کہا کہ ہم ذمہ داری کا مظاہرہ کریں گے جبکہ بھارت نے عالمی سفارتی مشنز کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔واضح رہے بھارتی جنگی طیاروں نے

لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی تھی جس پر پاک فضائیہ کے طیاروں نے فوری جوابی کارروائی کی اور بھارتی طیاروں کو واپس جانے پر مجبور کردیا۔ بدحواس بھارتی طیارے اپنا پے لوڈ گرا کر فرار ہوگئے۔بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ بھارتی طیاروں نے پاکستان میں جاکر بھر پور کارروائی کی ہے جس کے جواب میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے میڈیا بریفنگ دی اور کہا کہ بھارت ہمارے جواب کا انتظار کرے۔ اس بیان کے بعد بھارتی سفارتی مشن کے سربراہ کا بیان آیا جو ثابت کرتا ہے کہ بھارت پاکستان سے جنگ کرنے کے صرف دعویٰ ہی کرسکتا ہے کیونکہ وہ جانتا ہے کہ پاک افواج دنیا کی بہترین افواج میں شمار کی جاتی ہے جس کا مقابلہ کرنا آسان نہیں۔دوسری جانب حیران کن بات یہ ہے کہ بھارت کی جانب سے نام نہاد سرجیکل اسٹرائیک کے بعد نام نہاد ائیراسٹرائیک کا پول بھی اس وقت کھل گیا جب بھارتی وزارت دفاع بھارتی ائیرفورس کی ائیرسٹرائیک سے ہی لاعلم نکلی۔بھارتی وزارت دفاع نے اپنے طیاروں کی بزدلانہ کارروائی پر لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس ائیراسٹرائیک کی کوئی اطلاع ہی نہیں ہے۔ترجمان بھارتی وزارت دفاع نے کہا کہ انہیں پاکستان کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کا کوئی علم نہیں ہے کہ بھارتی طیاروں نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی بھی کی ہے یا نہیں۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…