ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

شاہ محمود قریشی کا مریکی سیکرٹری آف سٹیٹ مائیک پومپیو سے ٹیلیفونک رابطہ ،اہم پیغام دے دیاگیا

datetime 26  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ ہندوستان سیاسی مقاصد اور انتخابات کے لیے جنوبی ایشیا کے امن شدید خطرات سے دوچار کر رہا ہے،پاکستان خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے تاہم ہم اپنی سالمیت پر سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔ منگل کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے امریکی سیکرٹری آف سٹیٹ مائیک پومپیو سے ٹیلیفونک رابطہ کیا

جس میں خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے امریکی سیکرٹری آف سٹیٹ کو بھارت کی طرف سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی اور حکومت پاکستان، پارلیمنٹ اور عوامی جذبات سے آگاہ کیا۔وزیر خارجہ نے کہاکہ ہندوستان سیاسی مقاصد اور انتخابات کے لیے جنوبی ایشیا کے امن شدید خطرات سے دوچار کر رہا ہے ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے لیکن ہم اپنی سالمیت پر سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہم ہندوستان کے عزائم سے پہلے ہی بین الاقوامی برادری کو آگاہ کر چکے تھے ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے پلوامہ واقعہ کے بعد ھندوستان کی طرف سے دھمکیوں کے باوجود، انتہائی ذمہ دارانہ رویہ اختیار کیا ہے ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہندوستان کی اس جارحیت سے افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے کی جانے والی مشترکہ کاوشیں متاثر ہو سکتی ہیں ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کا یہ جارحانہ اقدام انتہائی قابل مذمت ہے اور ہم توقع کرتے ہوں کہ امریکہ اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کریگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…