منگل‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2026 

پاکستانی مصنوعات پر ڈیوٹی بڑھانے کے بھارتی اقدام کے رد عمل میں بھارت کیخلاف کارروائی سے انکار،،وزیراعظم کے مشیر تجارت عبد الرزاق داؤدنے حیرت انگیزاعلان کردیا

datetime 26  فروری‬‮  2019 |

لاہور( این این آئی) وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبد الرزاق داؤد نے کہا ہے کہ پاکستانی مصنوعات پر 200فیصد ڈیوٹی عائد کرنے کے رد عمل میں بھارتی حکومت کے طرز پر جواب نہیں دیں گے،بھارت سے مشینری اور خام مال آتا ہے اور ہم موجودہ حالات میں اپنی معیشت کو نقصان نہیں پہنچا سکتے ،

آئی ایم ایف سے مذاکرات کبھی بھی آسان نہیں ہوتے اور اس بار بھی ایسا ہی ہوگا ۔ ایک انٹر ویو میں عبد الرزا ق داؤد نے کہا کہ بھارت نے پاکستانی مصنوعات پر ڈیوٹی بڑھانے کا جو اقدام اٹھایا ہے اس کے رد عمل میں ہم کوئی جذباتی فیصلہ نہیں کریں گے اور اس کے جواب میں ڈیوٹی نہیں بڑھائی جائے گی ۔ ہماری بھارت سے 1.8بلین ڈالر کی امپورٹ ہے جس میں زیادہ تر مشینری اور خام مال ہے ، ہم اس طر ح کا کوئی اقدام کر کے اپنی معیشت کو نقصان نہیں پہنچا سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ معاشی صورتحال ٹھیک نہیں ہے او رحالات کافی برے ہیں ، یہ طے ہے کہ ہم نے آئی ایم ایف کے پاس جانا ہے اور آئی ایم ایف سے مذاکرات کبھی بھی آسان نہیں ہوتے اور اس بار بھی ایسا ہی ہوگا ۔ 22کروڑ کے ملک میں 17لاکھ ٹیکس پیئر زہیں ، انویسٹمنٹ ٹو جی ڈی پی اور سیونگ جی ڈی پی کی شرح سب کے سامنے ہے ۔ آئی ایم ایف کہے نہ کہے ہمیں اپنی معیشت کو پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے مشکل فیصلے کرنا پڑیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…