منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

وفاقی حکومت نے گزشتہ ہفتے کے دوران نیا قرض لیکراسٹیٹ بینک کا تقریباً22کھرب روپے کا قرض واپس کر دیا،مزید قرض کس سے لیاگیا؟ حیرت انگیزانکشاف

datetime 26  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)وفاقی حکومت نے گزشتہ ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کا تقریباً22کھرب روپے کا قرض واپس کر دیا تاہم یہ قرض واپسی کمرشل بینکوں سے نیا قرض لے کر ہی کی گئی۔وفاقی حکومت اب تک مرکزی بینک سے قرض لے کر پرانے قرضوں کی واپسی اور دوسرے اخراجات پورے کر رہی تھی جس کے باعث فروری کے پہلے ہفتے کے اختتام تک مرکزی بینک سے لیے گئے حکومتی قرضوں کا مجموعی حجم 39 کھرب 5 ارب روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا لیکن آئی ایم ایف کے تحفظات کے بعد حکومت نے مرکزی بینک

کے قرضوں کی فوری واپسی شروع کر دی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق فروری کے دوسرے ہفتے کے دوران حکومت نے مرکزی بینک کو 21 کھرب 73 ارب 50 کروڑ روپے کے قرضے واپس کیے،، تاہم قرض کی واپسی کے لیے حکومت نے کمرشل بینکوں سے مجموعی طور پر 21 کھرب 10 ارب روپے کا قرض لیا،، قرض کی واپسی کے بعد رواں مالی سال اب تک مرکزی بینک سے حکومتی قرضوں کا حجم 17 کھرب 31 ارب 92 کروڑ روپے رہ گیا لیکن یہ قرض بھی گزشتہ مالی سال کے اس عرصے کے قرض سے 297 فیصد زیادہ ہے.



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…