جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

ایک میٹرو بس کا اپنی لین سے ہٹ کر چلنا حادثے کا باعث بنا ‘میٹرو بسوں میں تصادم کی ابتدائی رپورٹ وزیر اعلیٰ کو پیش

datetime 26  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)گجومتہ کے قریب میٹرو بسوں میں تصادم کی ابتدائی رپورٹ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو پیش کر دی گئی جس میں بتایا گیا ہے کہ ایک میٹرو بس کا اپنی لین سے ہٹ کر چلنا حادثے کا باعث بنا ،محکمہ ٹرانسپورٹ نے حادثے کی مزید تحقیقات کیلئے 6رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی جانب سے وزیر اعلیٰ عثمان بردار کو پیش کی گئی ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 25فر وری کو صبح 9.50منٹ پر 2میٹرو بسوں کے درمیان تصادم ہوا،دونوں میٹرو بسیں مخالف سمتوں سے آ رہی تھیں،حادثہ یوحنا آباد اور دلو خورد میٹرو سٹیشن کے درمیان پیش آیا۔ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شاہدرہ سے گجومتہ کی طرف جانے والی میٹرو بس نمبر M60 اپنی لین میں نہیں چل رہی تھی اور میٹرو بس نمبر M60کا اپنی لین سے ہٹ کر چلنا حادثے کا باعث بنا، تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔حادثے کا مقدمہ نشتر کالونی تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔وزیراعلی کی ہدایت پر محکمہ ٹرانسپورٹ نے حادثے کی تحقیقات کیلئے 6 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ،سیکرٹری پنجاب پراونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔ جبکہ سٹی ٹریفک آفیسر لاہور، مینجر آپریشنز پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی، سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی لاہور، سینئر موٹر وہیکل ایگزامینر لاہور اور پنجاب ایمرجنسی سروسز کا ایک نمائندہ تحقیقاتی کمیٹی کے رکن ہوں گے۔تحقیقاتی کمیٹی 3 دن میں حادثے کی انکوائری کرکے رپورٹ دے گی۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…