ہفتہ‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستانی مصنوعات پر ڈیوٹی بڑھانے کے بھارتی اقدام کے رد عمل میں جذباتی فیصلہ نہیں کرینگے‘ عبد الرزاق داؤد

datetime 26  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبد الرزاق داؤد نے کہا ہے کہ پاکستانی مصنوعات پر 200فیصد ڈیوٹی عائد کرنے کے رد عمل میں بھارتی حکومت کے طرز پر جواب نہیں دیں گے،بھارت سے مشینری اور خام مال آتا ہے اور ہم موجودہ حالات میں اپنی معیشت کو نقصان نہیں پہنچا سکتے ۔

آئی ایم ایف سے مذاکرات کبھی بھی آسان نہیں ہوتے اور اس بار بھی ایسا ہی ہوگا ۔ ایک انٹر ویو میں عبد الرزا ق داؤد نے کہا کہ بھارت نے پاکستانی مصنوعات پر ڈیوٹی بڑھانے کا جو اقدام اٹھایا ہے اس کے رد عمل میں ہم کوئی جذباتی فیصلہ نہیں کریں گے اور اس کے جواب میں ڈیوٹی نہیں بڑھائی جائے گی ۔ ہماری بھارت سے 1.8بلین ڈالر کی امپورٹ ہے جس میں زیادہ تر مشینری اور خام مال ہے ، ہم اس طر ح کا کوئی اقدام کر کے اپنی معیشت کو نقصان نہیں پہنچا سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ معاشی صورتحال ٹھیک نہیں ہے او رحالات کافی برے ہیں ، یہ طے ہے کہ ہم نے آئی ایم ایف کے پاس جانا ہے اور آئی ایم ایف سے مذاکرات کبھی بھی آسان نہیں ہوتے اور اس بار بھی ایسا ہی ہوگا ۔ 22کروڑ کے ملک میں 17لاکھ ٹیکس پیئر زہیں ، انویسٹمنٹ ٹو جی ڈی پی اور سیونگ جی ڈی پی کی شرح سب کے سامنے ہے ۔ آئی ایم ایف کہے نہ کہے ہمیں اپنی معیشت کو پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے مشکل فیصلے کرنا پڑیں گے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…