اسلام آباد (آن لائن )محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش اور برفباری کا سبب بننے والا مغربی ہواؤں کا ایک کمزور سلسلہ آج(منگل ) سے ملک کے مختلف علاقوں پر اثر انداز ہوگا،آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ، زیارت، ژوب اور قلات کے علاقوں سمیت شمالی بلوچستان میں چند ایک مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان جبکہ وسطی اور جنوبی بلوچستان میں لوکل ڈویلپمنٹ سے بادل بننے اور بعض مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش کی توقع ہے۔ خیبرپختونخوا کے مختلف بالائی اور
وسطی علاقوں بلخصوص مالاکنڈ ہزارا ڈویڑن پشاور ایبٹ آباد چارسد ہ دیر سوات چترال ہری پور اور کوہاٹ سمیت دیگر علاقے شامل ہیں جہاں پر کہیں کہیں گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔جنوبی خیبرپختونخوا میں چند ایک مقامات پر بارش ہوسکتی ہے۔ جبکہ پنجاب میں راولپنڈی اسلام آباد لاہور سرگودھا فیصل آباد سیالکوٹ گجرانوالہ کے علاقوں سمیت بالائی اور وسطی پنجاب کے مختلف علاقوں میں آج اور کل کے دوران کہیں کہیں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے جنوبی پنجاب میں بادل بننے سے چند ایک مقامات پر ہلکی یا درمیانی بارش کی توقع ہے۔اسی طرح میں سکھر ،لاڑکانہ ڈویژن، دادو جیکب آباد کشمور حیدر آباد اور کراچی کے علاقوں سمیت بالائی مغربی اور جنوب مغربی سندھ کے بعض علاقوں میں چند ایک مقامات پر ہلکی بارش کے کچھ امکانات ہیں اس دوران ایک دو مقامات پر گرج چمک کیساتھ درمیانی بارش ہوسکتی ہے جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔مغربی ہواؤں کا ایک طاقتور سسٹم 28 فروری سے ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے جس سے ملک کے اکثر علاقوں میں اچھی بارشوں کا امکان ہے جس کی حتمی اور تفصیلی پیش گوئی بدھ کے روز کی جائے گی۔