ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

نعیم الحق کابینہ میں رہیں گے ، فواد چوہدری چلے جائینگے ، عمران خان کی کیا مجبوری ہے؟سینیٹر مشاہد اللہ خان نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 25  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ا سلام آباد(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینیٹر مشاہد اللہ خان نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی کے درمیان تلخیوں سے متعلق پیش گوئی کی ہے کہ فواد چوہدری کابینہ میں نہیں رہیں گے،نعیم الحق، عمران خان کے راز دار ہیں، نعیم الحق کے پاس بہت سے ایسے راز ہیں جو نہیں بتائے جا سکتے جبکہ فواد چوہدری ابھی نئے ہیں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مشاہد اللہ خان نے کہا کہ فواد چوہدری اور نعیم الحق اس حکومت کے لیے

پریشانی کا باعث ہیں۔انہوں نے کہا کہ نعیم الحق، عمران خان کے راز دار ہیں، نعیم الحق کے پاس بہت سے ایسے راز ہیں جو نہیں بتائے جا سکتے جبکہ فواد چوہدری ابھی نئے ہیں۔مشاہد اللہ خان نے کہا کہ عمران خان نعیم الحق کے معاملے پر مجبور ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ نعیم الحق کابینہ میں رہیں گے اور فواد چوہدری چلے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ جس حکومت کا لیڈر کہتا ہو کہ اپوزیشن کو تکلیف پہنچائیں گے تو اپوزیشن کو تکلیف پہنچاتے پہنچاتے یہ آگ حکومت کے اپنے گھر پہنچ گئی ہے کہ حکومتی ارکان خود ایک دوسرے کو تکلیف پہنچارہے ہیں۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ جس حکومت کا کوئی ایجنڈا نہ ہو اور وہ اپوزیشن کو تکلیف پہنچاتے پہنچاتے، اب عوام کو تکلیف پہنچارہی ہے، وہ آگ اب ان کے گھر چلی گئی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری نے پی ٹی وی کی انتظامیہ سے اختلاف پر اپنی وزارت سے استعفیٰ سے متعلق میڈیا رپورٹس کو مسترد کیا تھا۔واضح رہے کہ حکومت کی میڈیا ٹیم کے مابین اختلافات 20 فروری کو منظر عام پر آئے جب فواد چوہدری نے دعویٰ کیا تھا کہ وزیراعظم کے بعض خصوصی مشیر پاکستان ٹیلی ویڑن (پی ٹی وی) کے مینجنگ ڈائریکٹر کی جانب سے بھاری تنخواہ لینے پر ان کی حمایت کررہے ہیں جبکہ پی ٹی وی شدید مالی بحران کا شکار ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…