اسلام آباد (آن لائن )سپریم کورٹ میں خیبر پختونخواہ حکومت کی جانب سے گندم امپورٹ کرپشن کیس کی سماعت عدالت نے نیب سے جامع رپورٹ طلب کر لی جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ نے غلط تحقیقات کرنے والے نیب افسران کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا تھا
آپ نے رپورٹ میں صرف یہ لکھ دیا کہ آئندہ ایسا نہیں ہو گا۔جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی خیبر پختونخواہ حکومت کی جانب سے گندم امپورٹ کرپشن کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران جسٹس عظمت سعید نے پراسیکیوٹر جنرل نیب سے استفسار کیا کہ سپریم کورٹ نے معاملہ میں زمہ دار نیب افسران سے متعلق رپورٹ طلب کی تھی ،جس پر انہوں نے جواب دیا کہ نیب نے رپورٹ جمع کروادی ہے، عدالت کی تمام ہدایات پر عمل کردیا ہے۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ کیا نیب کی رپورٹ جامع ہے آ پ نے رپورٹ میں صرف یہ لکھا کہ آ ہندہ ایسا نہیں ہو گا سپریم کورٹ نے نیب کو تحقیقات کر کے نیب افسران کے خلاف کاروائی کا کہا تھا نیب آ ج کہہ رہی ہے کہ تحقیقات شروع کر رہے ہیں پراسیکیوٹر جنرل صاحب کیا آپکی رپورٹ میں تمام تفصیلات ہیں، عدالت نے نیب سیجامع رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت تین ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ نیب نے 1997میں خراب گندم امپورٹ کرنے پر سابق وزیر اعلی کے پی سردار مہتاب عباسی سمیت دیگر ملزمان پر ریفرنس بنایا تھا سپریم کورٹ نے تمام ملزمان کو بری کرتے ہوئے غلط تحقیقات کرنے پر نیب افسران کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا تھا۔۔۔۔توصیف