منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

ڈاکٹرو ں کی تنخوا ہوں میں بڑااضافہ،سرکاری اساتذہ کی بھرتی کیلئے پاسنگ مارکس مزیدکم کرنے کی منظو ری دے دی گئی

datetime 25  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ڈاکٹرو ں کی تنخوا ہوں میں بڑااضافہ،سرکاری اساتذہ کی بھرتی کیلئے پاسنگ مارکس مزیدکم کرنے کی منظو ری دے دی گئی،تفصیلات کے مطابق سندھ کا بینہ نے گریڈ 17سے گریڈ 20کے ڈاکٹرو ں کی تنخوا ہیں صو بہ پنجا ب کے برا بر کر نے اورسرکاری اساتذہ کی بھرتی کے لیے پاسنگ مارکس 60 فیصد سے کم کرکے 50 فیصد کرنے کی منظو ری دے دی،ڈاکٹرز کی تنخواہو ں میں اضا فے سے سر کا ری خزا نے پر 5.6بلین رو پے سا لا نہ بو جھ پڑ ے گا ۔

کا بینہ کے بیشترارا کین نے ڈاکٹرز کی تنخواہو ں پر اضا فے کو اچھی کا رکردگی سے مشرو ط کر نے کی تجویزدی ہے۔اجلا س میں سروس اسٹرکچر تھری ٹائرز فارمولا کرنے اور تمام الانسز دیگر صوبوں خصو صا پنجاب کے برابر کرنے پر غور کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا 15000 روپے ما ہا نہ ہاس افسران کو اضافی دیا جائے گاجبکہ دس ہزار روپے ما ہانہ پوسٹ گریجویٹ کو اضافی دیا جائے گا۔اجلا س میں فیصلہ کیا گیا کہ قا نو ن سازی کے تحت محکمہ صحت ،تعلیم اور صحت کے ادا روں میں تنخوا ہوں میں اضا فہ کارکر دگی کی بنیا د پر ہو گا ۔مزید نئے ڈاکٹر ز بھر تی کئے جا ئینگے اور ان نئے ڈاکٹر ز کی بھر تی مخصو ص اسپتالو ں کے لئے ہو گی جہا ں سے وہ ٹرا نسفر نہیں ہو سکیں گے ۔ تنخو اہو ں میں اضا فے کا اطلا ق فر وری سے ہو گا علاوہ ازیں محکمہ تعلیم سندھ کی طرف سے 6000 جونیئر ایلیمینٹری اسکول ٹیچرز اور 1190 ارلی چائلڈہوڈ ٹیچرز کے لیے آئی بی اے سکھر کے ذریعے کرائے گئے امتحان میں ٹیسٹ نتائج کے مطابق 60 فیصد مارکس پر صرف 24 فیصد امیدوارکامیاب قرار پائے جبکہ باقی اساتذہ مطلوبہ مارکس حاصل کرنے میں ناکام رہے اس صورتحال میں صوبائی وزیر تعلیم سید سردارشاہ نے حکومت سندھ سے پاسنگ مارکس 60 فیصد سے کم کرکے 50 فیصد کرنے کی سفارش کی جومنظورکرلی گئی،سرکاری اساتذہ کی بھرتی کے لیے پاسنگ مارکس 50 فیصد کرنے پر 76 فیصد امیدوار بھرتی کے لیے اہل ہوجائیں گے۔

اس با ت کا فیصلہ سندھ کا بینہ کے اجلا س میں کیا گیا اجلا س میں تیس نکاتی ایجنڈا پیش کیا جانا تھا لیکن وقت کی کمی کے سبب 21نکاتی ایجنڈے پر بحث ہوئی کا بینہ کا آئندہ اجلا س بد ھ کو بلا نے کا فیصلہ کیا گیا ہے اجلا س میں کئے گئے فیصلو ں کی تفصیلات بتا تے ہو ئے صو با ئی مشیر اطلا عا ت و قا نو ن اور اینٹی کرپشن بیرسٹر مر تضی وہا ب نے بتا یا کہ کا بینہ کے اجلا س میں کابینہ نے بھارتی رویے اور کشمیریوں پر مظالم کی مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ بھارت ہمیں میلی آنکھ سے نہ دیکھے

سندھ حکومت کشمیر کے مسئلے پر وفاقی حکومت کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اقوام متحدہ میں اس مسئلے کو دوبارہ اٹھانے پر حکومت پاکستان اقدامات کرے ۔کا بینہ نے جمعے کے روز اسپیکر آغاسراج درانی کی گرفتاری اورگھرپر چھاپے کی مذمت کی۔انہو ں نے مزید کہا کہ کا بینہ نے محکمہ صحت سندھ اور پی پی ایچ آئی کے ما بین تجدید شدہ ایم او یو پر بھی تبا دلہ خیال کیا گیا ۔ پی پی ایچ آئی سندھ حکومت کے تعاون سے 1176 بنیا دی مرا کز صحت کے ذریعے صحت کی سہولیات فراہم کر رہی ہے

کا بینہ کو بتا یا گیا کہ پی پی ایچ آئی کی انتظامیہ نے اگلے پانچ سالوں کیلئے معا ہدے میں توسیع کی درخواست کی تھی جسے صو با ئی کا بینہ نے منظو ر کر لیا ہے یہ توسیع 6 دسمبر 2018سے دسمبر 2023 تک ہوگی۔پی پی ایچ آئی صوبے کے دیہی علاقوں میں ہیلتھ ایڈیکیٹرز کو بہتر کرنے کیلئے کام کر رہی ہے ۔تھرڈ پارٹی مانیٹرنگ کرنے کے فیصلے کے ساتھ سندھ حکومت نے پی پی ایچ آئی سے معا ہدے میں مزید د5 سالوں کی تو سیع کی گئی ہے سندھ کابینہ نے پی پی ایچ آئی کے کام کو سراہاہے ۔

مشیر اطلا عا ت نے مزید بتا یا کہ سندھ کابینہ نے کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کے بل کی اصولی منظوری دی ہے اور ایک کمیٹی قائم کی گئی ہے جو بل میں ضروری تر میم کر کے منظوری کے لیے اسمبلی کو بھیجے گی۔ کمیٹی ممبران کے لئے وزیر بلدیات، وزیر صحت اور میئر کراچی کو نامزد کیا گیا ہے ۔انہو ں نے بتا یا کہ سندھ کابینہ فیکلٹی کو سینڈیکیٹ نامزد کرنے کی منظوری بھی دیدی اور سینڈیکیٹ، بورڈز آف گورنرز کی تقرری کا اختیار وزیراعلی سندھ کو دیا گیا ہے

جبکہ کراچی یونیورسٹی کے ناصر سلمان کو سینڈیکیٹ کا ممبر مقرر کرنے کی منظوری دی گئی ہے ۔اس کے علا وہ سندھ گو ر نمنٹ چلڈر ن ہسپتا ل نیو کرا چی کا بجٹ جاری کر نے پر بھی غو ر کیا گیا یہ اسپتال پاورٹی ایجوکیشن انیشیٹو (پی ای آئی) کے تحت چلا یا جا رہا ہے پی ای آئی کو 439.8 ملین روپے بھی جاری کیئے گئے ہیں صوبائی کا بینہ کو بتا یا گیا کہ آڈٹ کے کچھ اعتراضات تھے، جس کے باعث گذشتہ 18 مہینوں سے اسپتال کو فنڈز جاری نہیں ہوئے اب آڈٹ اعتراضات کلیئر ہوگئے ہیں

سندھ حکومت نے 18 مہینوں سے رو کے گئے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی جبکہ فیصلہ کیا گیا کہ سندھ حکومت اور پی ای آئی کے معا ہدے کی تجدید کی جا ئے گی جس سے تھرڈ پارٹی آڈٹ کر سکے گی ۔مشیر اطلا عا ت سندھ بیرسٹر مر تضی وہا ب نے مزید بتا یا کہ ای او بی آئی کے بورڈ آف ٹرسٹیز اور آکیوپیشنل سیفٹی اور ہیلتھ کونسل کے قیام کی منظوری دی ہے جبکہ سندھ میں بے سہا را خواتین کیلئے سیف ہاسز کے قیام کی منظوری دے دی گئی ہے یہ تجویز سو شل ویلفیئر ڈیپا ر ٹمنٹ کی جا نب

سے دی گئی تھی ان ہا سز کے قیا م پر 145ملین رو پے کی لا گت آئے گی ۔ انہو ں صو با ئی کا بینہ کے اجلا س کی تفصیلا ت بتا تے ہو ئے کہا کہ بے سہا را خواتین کے لئے سیف ہا سز کیلئے ڈسٹرکٹ کمیٹیز بنائی گئی ہیں جن کو ڈپٹی کمشنرز ہیڈ کریں گے اور وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سیف ہاسز کے رولز بنانے کی ہدایت بھی کردی ہیں یہ سیف ہاسز ہر ضلع میں قائم کیئے جائیں گے انہو ں نے بتا یا کہ کا بینہ اجلا س میں اردو یونیورسٹی آف آرٹ، آرکیٹیکچر، ڈیزائن اور

ہیریٹیج سکھر بل 2008 کابینہ میں پیش کیا گیا جو کابینہ نے منظور کرلیا اور اسمبلی بھیجنے کی ہدایت کر دی ۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ یہ ایک شاندار ادارہ ہوگا اور اس کی فیکلٹی کے لیے بہترین ماہرین منتخب کیئے جائیں گے سندھ کا بینہ نے سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی ایکٹ 2009 کے سیکشن 5(2)میں تر میم کی منظو ر ی دی ہے ۔ کابینہ نے سیکریٹری اسکولز اور سیکریٹری کالجز کو اسٹیوٹا بورڈ کا ممبر مقرر کرنے کی بھی منظوری دی سندھ کابینہ کے اجلا س میں

نیب کی طرف سے مختلف کمیٹیز کی روشنی میں لینڈ روینیو ایکٹ 1976 میں کچھ ترمیم پر غور کیا گیا یہ ترمیم سیکشن 52 لینڈ اکیوسیشن ایکٹ 1894 کے سیکشن 3 اور سیکشن 23 (2) میں، سیکشن 3 (سی) کی تجاویز ہیں کابینہ نے ترمیم منظور کر تے ہو ئے اسمبلی کو بھیجنے کی منظو ر ی دی ہے۔ کا بینہ اجلا س میں کے فور پروجیکٹ کی ڈیزائن رویوکیلئے نیسپاک کی خدمات حاصل کرنے پر غور کیا گیا اور بتا یا گیا کہ کے فور پروجیکٹ 25.551 بلین روپے کا تھا اور

اس کے 50 فیصد فنڈز سندھ اور 50 فیصد وفاقی حکومت کو دینے تھے اب کے فور کے مزید امو ر سامنے آئے ہیں جو کہ کرنے ہیں اس کاموں میں 50 میگاواٹ کا پاور پلانٹ، کچھ روٹس میں تبدیلی وغیرہ شامل ہیں سیکریٹری بلدیات خالد حیدر شاہ اور وزیر بلدیات سعید غنی نے کابینہ کو اس سلسلے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہو ئے بتا یا کہ وفاقی حکومت کی بھی خواہش ہے کہ نیسپاک کے فور کے ڈیزائن رویو کرے، یہ پروجیکٹ جب بنایا گیا تھا تو 45 بلین روپے کا تھا پھر اس کو کم کر کے 25 بلین روپے

کیا گیا حیسکو کے پا س بجلی فراہم کرنے کیلئے راضی نہیں، اس لئے کے لائن پاور پاور پروجیکٹ لگا رہے ہیں کابینہ نے کے فور پروجیکٹ کیلئے نیسپاک کی خدمات حاصل کرنے کی منظوری دیتے ہو ئے ٹی او آر جلد بنا کر کام شروع کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔مشیر اطلا عا ت نے مزید بتا یا کہ اجلا س میں جونیئر اسکول ٹیچرز پی بی ایس 14 اور ارلی چائلڈ ہوڈ ٹیچرز پی بی ایس 15 کی بھرتیوں کے معیار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور بتا یا گیا اس وقت نئی بھرتیوں کے لئے امیدواروں کے

پاسنگ مارکس 60 فیصد ہیں انکو 50 فیصد کرنے کی اسکول ایجوکیشن کی درخواست کی بھی منظوری دی گئی 2017کی بھرتی پالیسی پر بھی نظرثانی کا فیصلہ کیا گیا یہ فیصلہ اسکولوں کو بہتر انداز میں فعال کرنے کے پیش نظر کیا گیا۔اجلا س میں کمشنر میرپورخاص اور کمشنر شہید بینظیرآباد کو سندھ کچی آبادی اتھارٹی کا ممبر بنانے کی منظوری دی گئی جبکہ تھر کول فیلڈ کیلئے ایل بی او ڈی واٹر سپلائی اسکیم نصیرآباد کے لئے نیسپاک کی خدمات لینے پر بھی غور کیا گیا۔اس مو قع پر سیکریٹر ی آبپا شی نے کابینہ ارا کین کو بتا یا کہ ایل بی او ڈی کے پانی کا معیار بہت زیادہ خراب ہے اس پانی کو الٹرا فلٹریشن میمبرین سسٹم کے ذریعے ٹریٹ کیا جائے صو با ئی وزیر توا نا ئی امتیا ز شیخ نے کا بینہ کو آگا ہ کیا کہ پانچ شو گر ملز کا پانی ایل بی او ڈی میں جاتا ہے میں نے شگرملز سے بات کی ہے کہ وہ اگلے کریشنگ سیزن سے پہلے اپنے ٹریٹمنٹ پلانٹ لگائیں گے ایل بی او ڈی کا 35 کیوسک پانی تھر پہنچایا جارہا ہے 16 میٹرک ٹن کول ہر سال نکالا جائے گا جس سے بجلی پیدا ہوگی نیسپاک کو تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کیلئے یہ اسٹڈی دینے کی منظوری بھی دی گئی ہے اجلا س میں سکھرمیں اروڑ یونیورسٹی کی منظوری دی گئی



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…