منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

تنازعہ بڑھ گیا، ساری پی ٹی وی ایک طرف ہے اور ایم ڈی پی ٹی وی ایک طرف ہیں،ازخود استعفیٰ دے دینا چاہیے،چوہدری فواد نے کھری کھری سنادیں

datetime 25  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ا سلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چودھری فواد حسین نے کہاہے کہ ساری پی ٹی وی ایک طرف ہے اور ایم ڈی پی ٹی وی ایک طرف ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہاکہ کمیٹی کے تمام اراکین نے ایم ڈی کو ہٹانے کا کہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کمیٹی اپنی سفارشات وزیر اعظم کو دے گی۔فواد چوہدری نے کہا کہ ایم ڈی پی ٹی وی نے تبدیل ہونا ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ڈی پی ٹی وی نے معاملہ ہائی جیک کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایک ایم ڈی نہیں ہے اس کے پیچھے اور بھی لوگ ہیں۔

فواد چودھری نے شاعرانہ رد عمل کا اظہا ر کرتے ہوئے کہاکہ ’’ہیں کواکب کچھ نظر آتے ہیں کچھ‘‘۔انہوں نے کہاکہ جب تک چیرمین نہیں ہوگا بورڈ آف ڈائریکٹرز کیسے کام کریگا۔ وزیراطلاعات نے کہا کہ پی ٹی وی انتظامیہ کمیٹی میں بھی نہیں آتی،اس طرح معاملات کیسے چلیں گے۔ انہوں نے کہاکہ 23 دن سے پی ٹی وی ہیڈ کوارٹرز بند ہے ایم ڈی وہاں بھی نہیں جا سکتے ۔ انہوکں نے کہاکہ ایم ڈی کا عہدہ ختم ہو چکا ہے نئے ایم ڈی کا اشتہار بھی دیا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایم ڈی پی ٹی وی کو ازخود استعفیٰ دے دینا چاہیے۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…