منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

زائرین نقد رقم اور سونے کے زیورات تک ڈالتے ہیں ،مزارات میں نصب چندے کی پیٹیوں سے نکلنے والی رقم کہاں جاتی ہے؟بڑا قدم اُٹھالیاگیا

datetime 25  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) گلوبل فاؤنڈیشن کی جانب سے محکمہ اوقاف کو 17وکلا پر مشتمل کمیٹی نے لیگل نوٹس جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق گلوبل فاؤنڈیشن نے محکمہ اوقاف کو جاری کیے گئے لیگل نوٹس میں یہ استفسار کیا گیا ہے کہ محکمہ اوقاف کراچی کے مختلف مزارات کی بجلی کے بل کیوں ادا نہیں کر رہا۔ مزارات میں نصب چندے کی پیٹیوں سے نکلنے والی رقم کس کے سامنے گنتی کی جاتی ہے اور

کہاں خرچ کی جاتی ہے، اس کی فہرست فراہم کی جائے۔ مزارات کے باہر چپل، پھولوں اور چادروں کے ٹھیکے کتنے میں دیے جاتے ہیں اور یہ پیسہ کہاں خرچ ہوتا ہے۔ مزارات سے ملحق اوقاف کی دکانوں ، گھروں اور دیگر سے کرایہ کی مد میں کتنا پیسہ آتا ہے اور کہا ں خرچ ہوتا ہے۔ محکمہ اوقاف کا اپنا بجٹ کتنا ہے اور کہاں خرچ ہوتا ہے۔ اس حوالے سے چیئرمین گلوبل فاؤنڈیشن محمد احمد کا کہنا ہے کہ مزارات عوام کی عقیدت کے مراکز ہیں۔ زائرین مزارات کی پیٹی میں نقد رقم اور سونے کے زیورات تک چندہ باکس میں ڈالتے ہیں، لہذا ہر کسی کو معلوم ہونا چاہئے کہ یہ سب کہاں خرچ کی جارہی ہے۔ چندوں کی شفافیت کا یہ عالم ہے کہ جن مزارات سے چندے جمع کئے جارہے ہیں وہاں مرمتی کام نہ تو کیا جارہا ہے اور نہ ہی بجلی کے بل ادا ہو رہے ہیں۔ اس حوالے سے گلوبل فاؤنڈیشن کی 17وکلا پر مشتمل کمیٹی نے ایڈوکیٹ سپریم کورٹ ناصر رضوان خان کی قیادت میں لیگل نوٹس جاری کیا ہے جسمیں ایڈوکیٹ ہائی کورٹ ہاشم صدیقی،مرزا آصف بیگ، آفتاب یار خان، راحیل الدین، محمد اسلم ملک، سید مسرور احمد، جاوید احمد چانڈیو، زیشان اکبر علی، کامران علی کشمیری، چوہدری کاشف غفار، سمیہ طارق، خورشید شاہ، شوکت قائم خانی، جاوید صدیقی، علی محمد لاسی، شفقت مسیح سمیت دیگر وکلا شامل ہیں۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…