ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

احسن اقبال کوسابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سے رقم واپس لینے کا مطالبہ بھاری پڑ گیا،دھماکہ خیز قدم اُٹھالیاگیا

datetime 25  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کی ایک اور درخواست دائر کر دی گئی ۔درخواست گزار اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے لاہو رہائیکورٹ میں دائر کی جانیوالی درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ عدالت عالیہ سے معافی ملنے کے باوجود

احسن اقبال عدلیہ مخالف بیان بازی کی روش پر قائم ہیں۔احسن اقبال نے میڈیا میں ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے جاری ہونے والے اشتہارات کی مد میں جسٹس میاں ثاقب سے رقم واپسی کا بیان دیا ۔احسن اقبال کا بیان توہین عدالت کے مترادف ہے۔ڈیم کی تعمیر کیلئے اشتہار چیف جسٹس پاکستان نے نہیں بلکہ سپریم کورٹ نے دیئے۔تمام اشتہارات پیمرا رولز کے تحت مفاد عامہ میں نشر کیے گئے ۔ڈیم فنڈز سے متعلق 13ارب کے اشتہارات نہیں بلکہ پیمرا قانون کے تحت 10فیصد پبلک سروس مسیج کے تحت چلائے گئے ۔احسن اقبال نے ڈیم فنڈز کے خلاف بلاجواز تنقید کی۔احسن اقبال عدلیہ کے خلاف بیان بازی سے توہین عدالت کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ عدلیہ مخالف تقاریر پر لاہور ہائیکورٹ احسن اقبال کی غیر مشروط معافی قبول کرکے انہیںآئندہ مختاط رہنے سے متعلق تنبیہ بھی کر چکی ہے۔عدالتی احکامات کے باوجود عدلیہ مخالف بیان دینا سنگین جرم ہے اور توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔احسن اقبال عدلیہ کے احترام کی یقین دہانی سے انحراف کیا ہے۔ استدعا ہے کہ عدلیہ اور اداروں سے متعلق بیان بازی پر احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…