منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

ہاں بھی مشکل، ناں بھی مشکل،بھارتی حکومت کو ایک اور پریشانی، حکومت پاکستان نے بھارتی سکھ برادری کے لئے متعدد سہولیات کا اعلان کردیا

datetime 25  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)وفاقی حکومت نے بھارت سے کشیدگی کے باوجود خالصہ جنم دن اور بیساکھی میلہ 2019 کے شیڈول کی منظوری دیدی ،3 ہزار بھارتی شہریوں کو 10 روزہ یاترا کے لئے ویزہ جاری کیے جائیں گے۔نجی ٹی وی نے متروکہ وقف املاک بورڈ کے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے خالصہ جنم دن اور بیساکھی میلے کی تیاریوں کے لیے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں

جسکے بعد متروکہ وقف املاک بورڈ حکام نے سکھ یاتریوں کے قیام کے ساتھ ساتھ علاج معالجہ اور سفری سہولیات کی مفت فراہمی کے لئے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔بھارتی سکھ یاتری 12 اپریل کو خصوصی ٹرینوں کے ذریعے پاکستان آئیں گے، واہگہ ریلوے اسٹیشن پر اعلی حکام ان کا استقبال کریں گے۔ اسی رات سکھ یاتریوں کوخصوصی ٹرنیوں کے ذریعے گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال پہنچایا جائے گا جہاں 14اپریل کو بھوگ اکھنڈ پاٹھ صاحب کی مرکزی تقریب ہوگی۔بھارت سمیت دنیا بھر سے آئے ہوئے سکھ یاتری 14اپریل کو ہی خالصہ جنم دن کی خوشی بھی منائیں گے، 15 اپریل کو سکھ یاتری گوردوارہ جنم استھان روانہ ہو ں گے، 17 اپریل کو گوردوارہ سچا سودا فاروق آباد کا دورہ کریں گے۔18 اپریل کو یاتری خصوصی ٹرین کے ذریعے گوردوارہ شری ڈیرہ صاحب لاہور پہنچیں گے، 19 اپریل کو سکھ یاتری گوردوارہ دربار صاحب کرتار پور، نارووال کے علاوہ گوردوارہ روہڑی صاحب ایمن آباد، ضلع گوجرانوالہ کی یاترا کے لئے جائیں گے۔ بھارتی سکھ یاتری 20 اپریل کو لاہور کی سیر کریں گے اور 21 اپریل کو بھارت واپس چلے جائیں گے۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…