منگل‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2026 

سعودی ولی عہد کی آمد ،گاڑیاں بیچنے والوں نے 300 لگژری گاڑیاں کرائے پر لے لیں،عوام کی کتنی بڑی رقم اُڑادی گئی؟چونکادینے والے انکشافات

datetime 25  فروری‬‮  2019 |

لاہور( این این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی آمد پر اخراجات کی تفصیلات کے لیے دائر متفرق درخواست پر وفاقی حکومت اور دیگر کو 19مارچ کے لئے نوٹس جاری کر دئیے ۔ لاہو رہائیکورٹ کے جسٹس عاطر محمود نے اے کے ڈوگرایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ آپ کو معلومات کے حصول کیلئے انفارمیشن کمیشن سے رجوع کرنا چاہیے ۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ مفاد عامہ کے کیسز میں انفارمیشن کمیشن سے رجوع کرنا لازمی نہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق

سعودی ولی عہد کی آمد پر عوام کے 20 کروڑ خرچ کیے گئے۔300 لگژری گاڑیاں کرائے پر لی گئیں ،ایف 16 اور ایف 17 نے مہمان کو ہوائی پروٹوکول دیا ۔جہازوں کے پروٹوکول آپریشنل پر عوام کے کروڑوں روپے خرچ کیے گئے ۔درخواست گزارنے موقف اپنایا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے وزرا ء پر عوام کے پیسوں سے چائے پینے پر پابندی عائد کی تھی۔سعودی ولی عہد کے استقبال میں عوامی پیسوں کا ضیاع اسلامی قوانین کے منافی ہے۔استدعا ہے کہ معلومات تک رسائی کے قانون کے تحت عدالت اخراجات کی تمام تر تفصیلات طلب کرے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…