ساہیوال( وائس آف ایشیا )نواحی چک111/9 کے بدھ مت سے تعلق رکھنے والے خاندانوں کے 181 افراد نے مذہب اسلام سے متاثر ہو کراسلام قبول کر لیا جن میں 82مرد ،42خواتین،33لڑ کیاں اور24 لڑ کے شامل ہیں ۔ اسلام قبول کر نے والے اللہ دتہ،اسکے باپ محمد علی نے مو لوی محمد عابد بلال مصطفےٰ آف سر گودھا،حاجی
محمد ریاض جامعہ رشیدیہ ساہیوال،حاجی غلام رسول آف پاکپتن،حاجی محمدمنشاء ناظم مدرسہ مناحل اسلامک سنٹر 111/9.Lاور مفتی عبید الرحمن نے ان خاندانوں کو دائرہ اسلام میں لانے میں اہم کردار ادا کیا ۔اس مو قع پر گاؤں میں جشن کا سماں تھا۔پورے گاؤں نے اسلام قبول کر نے والے خاندانوں کو تحفے تحائف دیئے۔