منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

راولپنڈی، آرڈی اے کی ملی بھگت سے غیرقانونی ہاؤسنگ سکیموں کی بھرمار،شہر ی ساری زندگی کی جمع بونجی سے محروم 

datetime 24  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی( آن لائن ) راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آرڈی اے) کی ملی بھگت سے راولپنڈی میں غیرقانونی ہاؤسنگ سکیموں کی بھرمار جبکہ 70فیصد غیر قانونی پلازے سمیت80 سے زائد ہاؤسنگ سکیمیں آرڈی اے کی ملی بھگت سے کام کر رہی ہیں جس سے شہر ی ساری زندگی کی جمع بونجی سے محروم ہونے لگے غیر قانونی پلازوں کی راولپنڈی کے تحقیقاتی ادرہ (اینٹی کریشن) نے سروے رپورٹ تیار کرنے کے باوجود غیر قانونی پلازوں اور ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف کسی قسم کی کوئی کاروائی عمل میں نہ لائی جاسکی

جبکہ ذرائع کے مطابق 70فی صد غیر قانونی پلازرں کے سروے مکمل ہونے کے بعد تحقیقاتی ادارہ ( انٹی کریشن) نے راولپنڈی میں قائم 72 غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی فہرست طلب کرتے ہوئے پنجاب پرائیویٹ ہاوسنگ اسکیم و لینڈ سب ڈویژن ہاوسنگ سوسائٹی لاء 1976 کے ایکٹ12(5) کی خلاف وزری پر بنائی جانے والی تمام سوسائیٹوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں راولپنڈی کی غیر قانونی سوسائٹیوں کے دفاتر سر بمہر (سیل)کئے جائیں گئے ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پرراولپنڈ ی راول ٹاؤں میں قائم 35جبکہ پوٹھوہار ٹاؤن میں قائم37سوسائٹیوں سمیت مجموعی طور پر 72سوسائٹیوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی اس ضمن میں حکومتی محکموں کی جانب سے عوام کو بذریعہ اشتہار غیر قانونی سوسائٹیوں میں خرید وفروخت منع کیا گیاتھا غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹی میں بغیر تصدیق کے اراضی کے خرید و فروخت سے لاکھوں لوگ اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی گنوا بیٹھتے ہیں مذکورہ ہاوسنگ سوسائٹی مالکان پنجاب پرائیویٹ ہاوسنگ اسکیم و لینڈ سب ڈویژن ہاوسنگ سوسائٹی لاء 1976 کے ایکٹ12(5) کے قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث ہیں جبکہ ان کے پاس کسی بھی قسم کا کوئی بھی این او سی بھی نہیں ہے اس حوالے سے پنجاب حکومت اورانٹی کریشن کی جانب سے بھی ضلعی حکومتوں کو تمام غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیز کے خلاف کاروائی کا حکم دیا گیا ہیجبکہ انتظامیہ نے مافیا کو کھلم کھلی چھٹی دیں رکھی ہے

جس سے شہری اپنی جمع پونجی سے محروم ہونے لگے اور غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائیاں انتظامیہ اور آڈی اے کی شرآبازہونے سے شہر بھر میں سادہ لوح شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں جبکہ آرڈی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تمام غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیاں کو نونٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں اور ان کے خلاف جلد کاروائی کی جائی گی انتظامیہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کے خلاف ہم نے کاروائی کا آغاز شروع کر رکھا ہے اور کئی دفاتر سیل کئے ہیں اور تمام غیرقانونی سوسائٹیوں کی رپورٹ کو بھی تیار کیا جارہا ہے اور جلد ان سب کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کریں گے

جبکہ محکمہ انٹی کریشن کی رپورٹ مکمل ہونے کے بعد 70فیصد پلازے آرڈی کے عملے کی ملی بھگت سے تعمیر کئے گئے اور اس کی نشاندی بھی کی گئی مگر اب تک نہ ہی ان پلازوں کے خلاف کاروائی عمل لائی گئی اور نہ ہی عملے کو کسی نے پوچھا جس کی وجہ سے شہر بھر میں مافیا نے کھلے عام کام شروع کر رکھے ہوئے ہیں یادرہے کہ راول ٹاؤن میں غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیز نیشنل ٹاؤن،گلشن اقبال موضع موہری غزن دھمیال کیمپ،خیابان ملت،او جی ڈی سی ایل ایمپلائز کواپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی موضع داہگل اڈیالہ،آزاد کشمیر ریڈیو کواپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی ،گلشن علی وطن بلڈرز ،

جنجوعہ ٹاؤن،جناھ ٹاؤن ،خیبر ہاوسنگ سوسائٹی،ثمرزار ہاوسنگ پراجیکٹ،خیابان قائد، حمزہ ٹاؤن اڈیالہ،گلبرگ ٹاون،لائرز کواپریٹوہاوسنگ سوسائٹی،گلزار ہاوسنگ اسکیم کوٹھہ کلاں،رسول ٹاؤن سیلیکون ریلی،الحرم سٹی ٹو،اسلام آباد ٹیلی کمیونیکشن ہاوسنگ اسکیم،گارڈن ٹاؤن شپ مدینہ،ائر پورٹ ایمپلائز کواپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی گلزار قائد،سنگھر ٹاؤن،موضع گنگال سروس روڈ،فضل ٹاؤن فیز ۱،۲ائر پورٹ لنک روڈ،پام سٹی سکیم ۳،لائرز ٹاؤن شپ کواپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی ،ٹی اینڈ ٹی کالونی مورگاہ،المسلم اسٹیٹ اڈیالہ روڈ ،جابر کالونی ،عثمان بلاک ائر پورٹ لنک روڈ ،جوبلی ٹاؤن مہری غزن دھمیال روڈ،فیڈریشن آف ایمپلائز کواپریٹو ہاوسنگ اسکیم ،نیشنل ٹاؤن جٹال چکری روڈ نام کی سوسائٹیز موجود ہیں جبکہ پوٹھوہار ٹاؤن میں البدر موٹر وے سٹیء ،

نائٹ فورمین سٹی ،گلشن مصطفی،جمون کشمیر ہاوسنگ سوسائٹی ،خیبر ماڈل ٹاؤن ،سارہ ٹاؤن ،الابراہیم سٹی ،ایس ایس آر اینڈ کو ،الجنت سٹی،الحرمین سٹی ،ہیون گارڈن،علی مولا موٹر وے سٹی،کلاسک سٹی ،دوبئی سٹی ،راولپنڈی گرین سٹی،گلشن شہر یار،گلشن سبحان،گلشن محمدی،گلشن بٹگرام،حنا ٹاؤن،انڈس سٹی ،اسلام آباد گرین ویلی،جعفریہ ٹاؤن،خان ماڈل ٹاؤن ،خیبر سٹی ،خیبر گارڈن،نیلم ویلی،موٹر وے ویو سٹی،نیشنل ایگرو سوسائٹی،نیو اسلام آباد سٹی ،نیو اسلام آباد فارمنگ،پارک ہاوسنگ سوسائٹی ،پیس سٹی ،راول گارڈن،سعد ٹاؤن،صالح ٹاؤن،صنم ویلی،اسامہ ٹاؤن،عنایت سٹی وغیرہ شامل ہیں ذرائع سے معلوم ہوا کہ پنجاب حکومت کی ہدائیت پرکمشنر راولپنڈی نے جعلی ہاوسنگ سوسائٹیز کے خلاف آپریشن تیاریاں مکمل کر لی اور ان غیر قانونی سوسائٹیوں کے دفاتر سر بمہرکر کے انکے خلاف پنجاب پرائیویٹ ہاوسنگ اسکیم و لینڈ سب ڈویژن ہاوسنگ سوسائٹی2010 کے خلاف کاروائی شروع کر دی ہے اگلے مرحلے میں سوسائٹی مالکان کے خلاف مقدمات کا اندارج کروایا جائے گا ۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…