منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

کراچی: 5 بچوں اور خاتون کی اموات کیسے ہوئی؟موت کا معمہ حل، ایسی وجہ سامنے آگئی کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا

datetime 24  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن)  کراچی میں پشین کے 5 بچوں اور خاتون کی پراسرار موت کا معمہ حل ہوگیا۔کیمیکل تجزیہ کرنے والے ماہرین نے خاتون اور بچوں کی موت کی وجہ فوسفیس گیس کو قرار دے دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کمرے میں ایلمونیم فاسفیٹ کی گولیوں سے فیومی گیشن کی گئی تھی۔کمرے میں ایلمونیم فاسفیٹ کی ضرورت سے زیادہ گولیاں موجود تھیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایلمونیم فاسفیٹ کی گولیاں رات بھر فوسفین گیس خارج کرتی رہی۔

قبل ازیں رپورٹ کے مطابق کراچی کے سرکاری گیسٹ ہاؤس میں 5 بچوں اور خاتون کی اموات کیسے ہوئیں؟ تحقیقات نے نیا موڑ لے لیا۔ کھانوں اور لاشوں سے حاصل شدہ نمونے اور کمرے سے ملنے والے شواہد مختلف لیبارٹریوں کو بھیج دیے گئے۔سندھ میں سرکاری سطح پر کیمیکل اور مائیکروبیالوجیکل ٹیسٹ کی سہولت موجود نہیں ہے۔ گیسٹ ہاس کی ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے۔کراچی کے سرکاری گیسٹ ہاؤس میں بچوں اور خاتون کی ہلاکت کے معاملے نے نیا موڑ لے لیا ہے۔ سندھ میں سرکاری سطح پر موجود کیمیکل بیکٹرولوجیکل لیبارٹری غیر فعال ہونے کی وجہ سے لاشوں کے کیمیکل اور مائیکروبیالوجیکل ٹیسٹ پنجاب فارنزک لیب سے کروائے جائیں گے۔لاشوں کی آنتوں، معدے، خون اور جگر کے مختلف حصے کیمیکل ایگزامن کے لیے پیر کو لاہور بھیجے جائیں گے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ گیسٹ ہاؤس کے کمرے میں کیمیکل مواد پایا گیا۔ کمرے سے ملنے والی کھٹمل مار دوا ایلمونیم فاسفائیڈ اور دیگر7 شواہد ٹیسٹ کے لیے جامعہ کراچی کے شعبہ آئی سی سی بی ایس کو بھیج دیے گئے ہیں۔ دوسری جانب سندھ فوڈ اتھارٹی نے خوراک کے 33 نمونے ٹیسٹ کے لیے نجی لیبارٹری بھیج دیے ہیں۔ کیمیکل تجزیوں کی حتمی رپورٹس آنے میں دو ہفتے لگ سکتے ہیں۔ادھر گیسٹ ہاؤس کی ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی ہے جس میں بچوں کے والد اور اہل خانہ کو گیسٹ ہاس میں چیک ان ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…