منگل‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2026 

سانحہ ماڈل ٹاؤن ،(ن)لیگ کی متعدد اہم سیاسی شخصیات اور اعلی پولیس حکام کا بھی نمبر آگیا،جے آئی ٹی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

datetime 24  فروری‬‮  2019 |

لاہور( این این آئی )سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کے لئے قائم نئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی)نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن)کی متعدد اہم سیاسی شخصیات اور اعلی پولیس حکام کی طلبی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے صدر وسابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف، پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز اور سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی اور دیگر کواپنے بیانات قلمبند کرانے کے لیے آج(پیر)25 فروری کو ساڑھے 10بجے پیش ہونے کے لئے نوٹس جاری کیا گیا ۔

جے آئی ٹی کی جانب سے جاری دوسرے نوٹیفکیشن میں ایس پی مجاہد فورسز لاہور عبدالرحیم شیرازی، ایس پی آپریشن ماڈل ٹاؤن طارق عزیز، ایس پی انویسٹی گیشن محمد ندیم سمیت دیگر کو اپنے بیانات قلمبند کرنے کے لیے کل ( منگل)26 فروری کو ساڑھے 10بجے طلب کیا گیا ہے ۔4 جنوری کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کے لیے محکمہ داخلہ پنجاب نے نئی جے آئی ٹی تشکیل دی تھی جس کے سربراہ آئی جی موٹرویز اے ڈی خواجہ ہیں۔نئی جے آئی ٹی کی جانب سے جاری طلبی نوٹیفکیشن میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے دیگر رہنماؤں میں سابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، سابق وزیر اطلاعات پرویزرشید، سابق وزیر پانی و توانائی عابد شیر علی، سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ، سابق پرسنل سیکرٹری برائے وزیراعلی پنجاب امداد اللہ، سابق ڈپٹی سیکرٹری قانون حاجی محمد نواز گوندل سمیت اس وقت کے اے ڈی سی ریونیو عرفان نواز کو اپنے اپنے بیانات قلمبند کرانے کی ہدایت کی گئی۔سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق دیگر اعلی پولیس حکام میں ایس پی لاہور معروف مسعود صفدر، ایس پی آپریشن اقبال ٹاؤن فرخ رضا، ایس ایچ او انسپکٹر محمد یونس، گلشن رضوی انسپکٹر محمد حسین اور ایلیٹ فورس کے ایس آئی رؤف احمد کو بھی اپنے بیانات قلمبند کرانے کی طلب کیا گیا۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کے لئے قائم نئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی)نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن)کی متعدد اہم سیاسی شخصیات اور اعلی پولیس حکام کی طلبی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…