جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

سنگدل ماں نے آشنا سے مل کر دو معصوم بیٹیوں کو نہر میں پھینک دیا ، دونوں ملزم گرفتار،لرزہ خیز واقعہ

datetime 24  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عبدالحکیم (این این آئی ) کچاکھوہ سنگدل ماں نے آشنا سے مل کر دو معصوم بیٹیوں کو نہر میں پھینک دیا لاشیں تاحال نہ مل سکی دونوں ملزم گرفتار۔ تفصیل کے مطابق کچاکھو ہ کے نواحی گاؤں 85 پندرہ ایل کی رہائشی رخسانہ بی بی کی شادی دس سال قبل غلام شبیر سے ہوئی تھی اس شادی کے بعد دو بیٹیاں پیدا ہوئی تھی بعدازاں رخسانہ کی ایک دوسرے گاؤں کے رہائشی قمر زمان سے دوستی ہو گء دونوں نے مل کر گھر سے بھاگنے کا منصوبہ بنایا تاہم رخسانہ نے اپنی دونوں بیٹیاں 7 سالہ عائشہ اور تین سالہ کائنات کو اپنے ہمرہ لیا اور آشنا کے

ساتھ فرار ہونے لگی اور راستے میں 84 پندہ اہل کے قریب اس سنگدل ماں رخسانہ نے اپنی دونوں بیٹیوں سے جان چھڑانے کے لئے ان کو میلسی لنک کینال میں پھینک دیا اور خود آشنا کے ساتھ فرار ہونے لگی تو اہل علاقہ نے اس کو دیکھ کر پولیس کو اطلاع دیں پولیس نے ان کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا پوچھ گچھ کے بعد اس خاتون نے پولیس کو سارا معاملہ بتا دیا اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ گئی انہوں نے بچوں کی تلاش شروع کردی تاہم رات گئے تک لاشیں برآمد نہ ہوسکی پولیس نے ان دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…