منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

قیامت کی جنگ ہوگی، ہم بھارت کو واہگہ بارڈر سے لے کر آسام کی سرحد تک نیست و نابود کردیں گے، پاکستان نے دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 24  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شارجہ (این این آئی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے جنگ کا آپشن استعمال کیا تو دونوں ملکوں کے درمیان قیامت کی جنگ ہوگی،ہم بھارت کو واہگہ بارڈر سے لے کر آسام کی سرحد تک نیست و نابود کردیں گے۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ دو ایٹمی قوتیں جنگ کی متحمل نہیں ہوسکتیں، اس مسلے کا حل مذاکرات کی میز پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے جنگ کی کوشش کی تو سارے ادھار ایک ساتھ اتار دیں گے۔ ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن اگر ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو یہ برصغیر کی آخری اور فیصلہ کن جنگ ہوگی۔شیخ رشید نے کہا کہ اس وقت کشمیر کا بچہ بچہ بھارتی فوج کے ظلم وستم کے خلاف لڑ رہا ہے۔ جس شخص نے پلوامہ میں حملہ کیا وہ بھارتی تھا اور بھارتی سرزمین اور بارود استعمال ہوا،پاکستان کو اس تنازع میں خواہ مخواہ شامل کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عقل کے اندھے پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش کررہے ہیں، ہمارے ساتھ اللہ کے علاوہ، چین، روس، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ اس بات کے امکانات ہیں کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ افغانستان جاتے ہوئے پاکستان میں قیام کریں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی سرکار الیکشن جیتنے کیلئے پاکستان کے خلاف زہر اگل رہی ہے۔وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے میچز پاکستان میں ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہاکہ نئے پاکستان میں پی ایس ایل کے میچز بیرون ملک نہیں ہونے چاہیے، ہم اسٹیڈیمز کا بھاری کرایہ اپنی جیب سے ادا کررہے ہیں۔شیخ رشید احمد نے میڈیا میں جاری بحران کے سوال کا جواب دینے سے گریز کیا اور گفتگو ختم کرکے روانہ ہوئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…