لاہور( این این آئی ) پنجاب حکومت کی جانب سے وزارت صحت کو واضح طور پر دو حصوں میں تقسیم کرنے کیلئے الگ الگ وزیر مقرر کئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق مختلف ہسپتالوں کے حالات بالخصوص دیہی علاقوں میں مراکز صحت میں طے شدہ اہداف کے مطابق بہتری نہ آنے کی وجہ سے الگ الگ وزیر مقررکرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔اس وقت ڈاکٹر یاسمین راشد
اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اور پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی وزیر ہیں تاہم اب الگ الگ وزیر مقررکئے جاءٗں گے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کو اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کا وزیر رکھا جائے گا جبکہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی وزارت کی ذمہ داری کسی اور وزیر کو سونپی جائے گی اور اس کا فیصلہ مارچ کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے۔