جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

بنی گالا میں تین سوکنال کے محل نما گھر کے مالک عمران نے صرف ایک لاکھ تین ہزار روپے ٹیکس دیا،احسن اقبال کے حیرت انگیز انکشافات

datetime 24  فروری‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان بنی گالامیں تین سوکنال کے محل نما پْرآسائش مکان کے مالک ہیں اورانھوں نے ٹیکس صرف ایک لاکھ تین ہزارسات سو تریسٹھ روپے دیا۔ سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے اسلام آباد میں کرائے کے مکان میں رہ کرتین لاکھ اڑسٹھ ہزارروپے ٹیکس دیا۔

انہوں نے کہا کہ پرآسائش زندگی کے ساتھ آپ ایک تہائی ٹیکس کیسے دے سکتے ہیں؟۔ اس کاجواب واضح ہے آپ کے ساتھ اے ٹی ایم جڑی ہوئی ہیں۔مسلم لیگ (ن) کے رہنماء و سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ کسی نے ہماری طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو بھرپور جواب دیں گے پاکستانی پر امن قوم ہے اور خطہ میں تنازعات کا حل چاہتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ناروووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت محاذ آرائی کو طول دے رہی ہے جنگو ں سے صرف ملکوں میں تباہی ہوتی ہے بھارت کئی برسوں سے کشمیریوں کے بنیادی حقوق کچل رہا ہے خطہ میں امن تب ہو گا جب مسلہ کشمیر حل ہو گا۔احسن اقبال نے موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت صرف کردار کشی اور کیچڑا اچھالنا جانتی ہے نواز شریف تین بار ملک کے وزیر اعظم رہ چکے ہیں نواز شریف نے دباؤ کو ٹھکرا کر ملک کو اٹیمی قوت بنایا،تین بار وزیر اعظم رہنے والے کو غدار کہا جا رہا ہے، جو سی پیک لے کر آیا اورجس نے معیشت مضبوط اور اندھیرے ختم کیے ،ملک کو معاشی طاقت بنایا کیاوہ غدار ہو سکتا ہے؟ پی ٹی آئی والے صرف پگڑیاں اچھال سکتے ہیں سو سال بھی حکومت ملے تو ناکامیوں کا ملبہ ن لیگ پر ہی پھینکیں گے۔ احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے 300کنال کے گھر میں رہ کر ایک لاکھ روپے ٹیکس ادا کیا ،جوخود اے ٹی ایم سے چلتا ہو وہ قوم کو دیانتداری کا درس کیا دے گا؟ انکا کام کیچڑ اچھالنا ہے وہ اچھلوا لیں،ن لیگ کارکردگی کی سیاس کرتی ہے اور انہیں کارکردگی سے شکست دیں گے۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…