اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

کل سے لیکر پورا ہفتہ بارشیں ہی بارشیں،کہاں کہاں تباہ کن سیلاب آئیگا؟محکمہ موسمیات کی خوفناک پیش گوئی

datetime 24  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)ماہرین موسمیات نے روا ں ہفتے ملک بھر میں بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے جس کے باعث بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں ایک مرتبہ پھر سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ماہرین موسمیات کے مطابق مغربی ہواوں کا بارش برسانے والا کمزور سلسلہ کل پاکستان میں داخل ہوگا

جس کے نتیجے میں بلوچستان، وسطی و بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں چند مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش جب کہ سندھ کے بعض مقامات پر بوندا باندی کا امکان ہے۔ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ 27 فروری کو بارشوں کا باعث بننے والا ایک طاقتور سسٹم ملک میں داخل ہوگا جس کے نتیجے میں مارچ کے پہلے ہفتے کے دوران سندھ سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارشیں اور ڑالہ باری جب کہ بالائی علاقوں میں برفباری کا بھی قوی امکان ہے۔شدید بارشوں اور برفباری کے باعث گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں مٹی اور برف کے تودے گرنے کے خدشات ہیں جب کہ بلوچستان اورخیبر پختونخوا میں ایک بار پھر سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ہونے والی بارش اور برفباری کی وجہ سے بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں کئی سال سے جاری خشک سالی کا خاتمہ ہوا ہے جب کہ آبی ذخائر میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…