بدھ‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستان کاروبار اور سرمایہ کاری کیلئے پرکشش ملک ہے ،،جنوبی کوریا نے بھی بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا

datetime 23  فروری‬‮  2019 |
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) جنوبی کوریہ کی کمپنی لائن ٹیک انک کے ہیڈ برائے اوورسیز بزنس ڈویثزن ڈاکٹر وان ہو جونگ نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور تاجر برادری سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کمپنی پاکستان میں ایل ای ڈیز، سولر سیل، مشین ٹولز اور ویکیوم پراڈیکٹس سمیت دیگر مصنوعات تیار کرنے کیلئے سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں ان کی کمپنی پاکستان میں اپنی مصنوعات کو متعارف کرانے کیلئے پارٹنرز کی تلاش میں ہے اور دوسرے مرحلے میں جنوبی کوریہ سے ٹیکنالوجی منتقل کر کے پاکستان میں فیکٹری لگانے میں دلچسپی رکھتی ہے ۔ ڈاکٹر وان ہو جونگ نے کہا کہ ان کی کمپنی پاکستان میں صاف پینے کے پانی اور واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے شعبے میں بھی سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے کیونکہ پاکستان کاروبار و سرمایہ کاری کیلئے ایک پرکشش ملک ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کی کمپنی برازیل سے چمڑا درآمد کر رہی ہے اور وہ پاکستان سے چمڑا درآمد کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے جس کیلئے اس کو پاکستان میں چمڑا ایکسپورٹ کرنے والے قابل اعتبار ایکسپورٹرز کی تلاش ہے۔ انہوں نے چیمبر سے کہا کہ وہ ان کوششوں میں ان کی کمپنی کے ساتھ تعاون کرے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احمد حسن مغل نے کہا کہ پاکستان 20کروڑ سے زائد صارفین کی ایک پرکشش مارکیٹ ہے یہی وجہ ہے کہ جنوبی کوریہ سمیت دیگر ممالک کی کمپنیاں پاکستان میں کامیاب کاروبار کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایل ای ڈیز، سولر سیل و سولر پینل اور ویکیوم پراڈیکٹس سمیت دیگرپراڈیکٹس کی کافی مانگ پائی جاتی ہے لہذا جنوبی کوریہ کی کمپنی لائن ٹیک انک پاکستان میں سرمایہ کاری کر کے پیداواری سرگرمیاں شروع کرنے پر توجہ دے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت پاکستان میں 9اسپیشل اکنامک زونز تعمیر کئے جائیں گے

جن میں حکومت ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ٹیکس میں چھوٹ سمیت پرکشش مراعات فراہم کر رہی ہے لہذا انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہی مناسب وقت ہے کہ جنوبی کوریہ کی کمپنی دلچسپی کے شعبوں میں مصنوعات تیار کرنے کیلئے پاکستان کی مارکیٹ میں داخل ہو۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر افتخار انور سیٹھی نے یقین دہانی کرائی کہ چیمبر جنوبی کوریہ کی کمپنی کو پاکستان میں مستند پارٹنرز تلاش کرنے میں ہر ممکن تعاون کرے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)


ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…